مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 278
مجموعه اشتہارات ۲۷۸ جلد سوم نے اپنی فروتنی اور محبت ۔ ن سے میرے برے پر ظاہر کیا کہ وہ میر ا میرا بھائی ہے اور میں نے بھی محسوس کیا کہ وہ میرا بھائی ہے تب سے میں اس کو اپنا ایک بھائی سمجھتا ہوں ۔ سو جو کچھ میں نے دیکھا ہے اس کے موافق میرا یہی عقیدہ ہے کہ وہ میرا بھائی ہے۔ گو مجھے حکمت اور مصلحت الہی نے اس کی نسبت زیادہ کام سپر د کیا ہے اور اس کی نسبت زیادہ فضل اور کرم کے وعدے دیئے ہیں مگر پھر بھی میں اور وہ روحانیت کے رو سے ایک ہی جوہر کے دوٹکڑے ہیں ۔ اسی بنا پر میرا آنا اسی کا آنا ہے۔ جو مجھ سے انکار کرتا ہے وہ اس سے بھی انکار کرتا ہے۔ اُس نے مجھے دیکھا اور خوش ہوا۔ پس وہ جو مجھے دیکھتا اور نا خوش ہوتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ نہ مجھ میں سے اور نہ مسیح ابن مریم میں سے اور مسیح ابن مریم مجھ میں سے ہے اور میں خدا سے ہوں ۔ مبارک وہ جو مجھے پہچانتا ہے اور بد قسمت وہ جس کی آنکھوں سے میں پوشیدہ ہوں ۔“ 66 ( منقول از ریویو آف ریلیجنز اردو جلد نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۰۲ ء از صفحه ۳۳۹ تا صفحه ۳۴۸) ( نوٹ از مرتب) حضور نے یہ اشتہار مشتمل بر مضمون مباہلہ ڈوئی کے علاوہ امریکہ کے ان مشہور روزناموں کو بھی بھیج دیا جو بڑی کثرت سے دنیا میں شائع ہوتے تھے۔ ان اخباروں نے بکثرت اشتہار کی اشاعت کی ۔ اور ڈوئی کو حضور کے چیلنج قبول کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی مگر اس نے خاموشی اختیار کر لی۔ تب حضور نے ۲۳ را گست ۱۹۰۳ء کو ایک اور اشتہار انگریزی میں ترجمہ کر کے بھجوایا ۔ اصل اردو اشتہار جلد ہذا کے صفحہ ۶۰۵ اشتہار نمبر ۲۶۰ میں ملاحظہ کریں ۔ (مرتب)