مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 222
مجموعه اشتہارات ۲۲۲ ۲۴۷ جلد سوم اشتہار کتاب آیات الرحمان یہ قابل قدر کتاب مکرمی مولوی سید محمد احسن صاحب نے کتاب عصائے موسیٰ کے رڈ میں لکھی ہے اور مصنف عصائے موسیٰ کے اوہام کا ایسا استیصال کر دیا ہے کہ اب اُس کو اپنی وہ کتاب ایک در دانگیز عذاب محسوس ہو گی ۔ یہ تجویز قرار پائی ہے کہ اس کے چھپنے کے لئے اس طرح پر سرمایہ جمع ہو کہ ہر ایک صاحب جو خریدنا چاہیں ایک روپیہ جو اس کتاب کی قیمت ہے بطور پیشگی روانہ کر دیں ۔ یہ خواہش ہے کہ جلد تر یہ کتاب چھپ جائے اس لئے یہ انتظام کیا گیا ہے۔ والسلام خاکسار میرزا غلام احمد عفی عنہ ایک غلطی کا ازالہ کے صفحہ ۶ کے حاشیہ پر یہ اشتہار درج ہے ۔ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۲۱۶ حاشیہ )