مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 168
مجموعه اشتہارات ۱۶۸ جلد سوم کیونکہ مرشد کی مخالفت آثار سعادت کے برخلاف ہے اور اگر وہ اب مرشد سے عقوق اختیار کرتے ہیں اور عاق شدہ فرزندوں کی طرح مقابلہ پر آتے ہیں تو وہ تو فوت ہو گئے ان کی جگہ مجھے مخاطب کریں اور کسی آسمانی طریق سے میرے ساتھ فیصلہ کریں۔ مگر پہلی شرط یہ ہے کہ اگر مرشد کی ہدایت سے سرکش ہیں تو ایک چھپا ہوا اشتہار شائع کر دیں کہ میں عبداللہ صاحب کے کشف اور الہام کو کچھ چیز نہیں سمجھتا اور اپنی باتوں کو مقدم رکھتا ہوں ۔ اس طریق سے فیصلہ ہو جائے گا میں اس فیصلہ کے لئے حاضر ہوں ۔ جواب باصواب دو ہفتہ تک آنا چاہیے ۔ مگر چھپا ہوا اشتہار ہو۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى ۔ خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ء ( ملحقه اربعین نمبر ۴ مطبوعه ۱۵ دسمبر ۱۹۰۰ ء صفحه ۲۳ تا ۲۸ - روحانی خزائن جلدی اصفحه ۴۵۹ تا ۷ ۴۶) بقیہ حاشیہ۔ مرزا غلام احمد قادیانی نور آسمانی ہے اور اس طرح پر وہ میری تصدیق کریں اور آپ یہ الہام پیش کریں کہ موسیٰ ا نتواں گشت بتصدیق خرے چند ۔ اب آپ ہی بتلا دیں کہ جو شخص اپنے ایسے مرشد کو گدھا قرار دے وہ کیسا ہے اور اس کا یہ الہام کس قسم کا ہے ۔ شرم ! شرم ! شرم ! منه لیے سہو کا تب معلوم ہوتا ہے دراصل لفظ عیسی ہوگا ۔ ( ناشر )