مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 160
مجموعه اشتہارات ١٦٠ جلد سوم خدا کی لعنت ہو ۔ اسی طرح ہر ایک حق جو میرے پر ہو ثبوت دینے کے بعد مجھ سے لے لو۔ اب بتلاؤ اس سے زیادہ میں کیا کہہ سکتا ہوں کہ اگر کوئی حق کا مطالبہ کرنے والا یوں نہیں اُٹھتا تو میں بقیہ حاشیہ۔ سے اپنی کتاب عصائے موسیٰ کو ایسا بھر دیا ہے جیسا کہ ایک نالی اور بدر رو گندی کیچڑ سے بھری جاتی ہے یا جیسا کہ سنڈ اس پاخانہ سے۔ اور خدا سے بے خوف ہو کر میری عزت پر افترا کے طور پر سخت دشمنوں کی طرح حملہ کیا ہے۔ وہ یقینا سمجھ لیں کہ یہ کام انہوں نے اچھا نہیں کیا اور جو کچھ انہوں نے لکھا ہے ان گالیوں سے زیادہ نہیں جو حضرت موسیٰ کو دی گئیں اور حضرت مسیح کو دی گئیں ۔ اور ہمارے سید صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئیں ۔ افسوں انہوں نے آیت وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ تُمَزَةِ کے ویل کے و عید سے کچھ بھی اندیشہ نہیں کیا اور نہ انہوں نے آیت لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ کی بھی کچھ پروا کی ۔ وہ بار بار میری نسبت لکھتے ہیں کہ میں نے ان کو تسلی دے دی کہ آپ کے افترا کی وجہ سے کسی انسانی عدالت میں آپ پر نالش نہیں کروں گا بلکہ میں خدا کی عدالت میں بھی نالش نہیں کرتا۔ لیکن چونکہ آپ نے محض جھوٹے اور قابل شرم الزام میرے پر لگائے ہیں اور مجھے ناکردہ گناہ دُکھ دیا ہے اس لئے میں ہرگز یقین نہیں رکھتا کہ میں اس وقت سے پہلے مروں جب تک کہ میرا قادر خدا ان جھوٹے الزاموں سے مجھے بری کر کے آپ کا کا ذب ہونا ثابت نہ کر دے ۔ أَلَا إِنَّ لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ اسی کے متعلق قطعی اور یقینی طور پر مجھ کو اردسمبر ۱۹۰۰ ء روز پنج شنبہ کو یہ الہام ہوا۔ بر مقام فلک شده یا رب ۔ گرامیدے دہم مدار عجب بعدا ا۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ میں نہیں جانتا کہ گیاراں دن ہیں یا گیاراں ہفتہ یا گیاراں مہینے یا گیاراں سال۔ یا یا مگر بہر حال ایک نشان میری بریت کے لئے اس مدت میں ظاہر ہو گا جو آپ کو سخت شرمندہ کرے گا۔ خدا کے کلام پر ہنسی نہ کرو۔ پہاڑ ٹل جاتے ہیں ۔ دریا خشک ہو سکتے ہیں ۔ موسم بدل جاتے ہیں مگر خدا کا کلام نہیں بدلتا جب تک پورا نہ ہوئے۔ اور منکر کہتا ہے کہ فلاں پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ اے سخت دل خدا سے شرم کر، وہ تمام پیشگوئیاں پوری ہو گئیں اور یہ زمانہ نہیں گزرے گا۔ جب تک باقی ماندہ حصہ پورا نہ ہو جائے ۔اب تک نوا سے زیادہ پیشگوئیاں دنیا نے دیکھ لیں۔ کیوں حیا کو ترک کرتے اور انصاف کو چھوڑتے ہو ۔ منہ ا الهمزة : ٢ بنی اسراءیل : ۳۷