مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 136
مجموعه اشتہارات ۱۳۶ ۲۳۴ جلد سوم ضمیمه اربعین نمبر ۲ اعلان اس امر کا اظہار ضروری سمجھا گیا ہے کہ اربعین نمبر ۲ کے صفحہ ۲۰ پر جو تاریخ انعقاد مجمع قرار دی گئی ہے۔ یعنی ۱۵ راکتو بر ۱۹۰۰ ء وہ اس وقت تجویز کی گئی تھی جبکہ ہم نے بے راگست ۱۹۰۰ ء کو مضمون لکھ کر کا تب کے سپرد کر دیا تھا۔ لیکن اس اثناء میں پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کے ساتھ اشتہارات جاری ہونے اور رسالہ گولڑویہ کے تیار کرنے کی وجہ سے اربعین نمبر ۲ کا چھپنا ملتوی رہا۔ اس لئے میعاد مذکور ہماری رائے میں اب نا کافی ہے۔ لہذا ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ بجائے ۱۵ / اکتوبر کے ۲۵/ دسمبر ۱۹۰۰ ء قرار دی جائے تا کہ کسی صاحب کو گنجایش اعتراض نہ رہے اور مولوی صاحبان کو لازم ہوگا کہ تاریخ مقررہ کے تین ہفتہ پہلے اطلاع دیں کہ کہاں اور کس موقعہ پر جمع ہونا پسند کرتے ہیں ۔ آیا لاہور میں یا امرتسر میں یا بٹالہ میں ۔ اور یہ بھی یادر ہے کہ جب تک کم از کم چالیس علماء فقراء نامی کی درخواست ہمارے پاس نہیں آئے گی تب تک ہم مقام مقررہ پر وقت مقررہ پر حاضر نہیں ہوں گے۔ الراقم مرزا غلام احمد از قادیان ( ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ) اربعین ، روحانی خزائن جلدی اصفحه ۴۷۸) ۲۹ ستمبر ۱۹۰۰ء