مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 112
جلد سوم ۱۱۲ مجموعه اشتہارات جو چالیس سے کم نہ ہوں اور اس صورت میں ان سے بپا بندی شرائط مذکورہ بالا مقابلہ کیا جائے گا۔ (۱۰) اگر اشتہار ہذا کے شائع ہونے کی تاریخ سے جو ۲۲ جولائی ۱۹۰۰ء ہے ایک ماہ تک نہ پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف سے اس میدان میں حاضر ہونے کے لئے کوئی اشتہار نکلا اور نہ دوسرے مولویوں کے چالیس کے مجمع نے کوئی اشتہار دیا تو اس صورت میں یہی سمجھا جائے گا کہ خدا تعالیٰ نے اُن سب کے دلوں میں رعب ڈال کر ایک آسمانی نشان ظاہر کیا کیونکہ سب پر رعب ڈال کر سب کی زبان بند کر دینا اور ان کی تمام شیخیوں کو کچل ڈالنا یہ کام بجز الہی طاقت کے کسی دوسرے سے ہرگز نہیں ہو سکتا ۔ وَتِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ مِنَ الْاَشْرَاطِ الَّتِي أَرَدْنَا ذِكْرَهَا ۔ اب میں ذیل میں ان حضرات مولوی صاحبان کے نام لکھتا ہوں جو اس مقابلہ کے لئے بشرط شمولیت پیر مہر علی شاہ صاحب یا بشرط مجمع چالیس بُلائے گئے ہیں۔ اور اگر ان کے سوا اہل پنجاب اور ہندوستان میں سے یا ان عربوں میں سے جو نزیل برٹش انڈیا ہوں اس ملک کے کسی گوشہ میں اور مولوی صاحبان موجود ہوں جو مکذب ہوں تو وہ بھی اس اشتہار میں ایسے ہی مدعو ہیں جیسے یہ لوگ ہیں اور حضرات موصوفین کے نام یہ ہیں۔ مولوی غلام حسن صاحب سیالکوٹ مولوی محمد خلیل احمد صاحب انبیٹھہ ضلع سہارنپور مولوی شاه محمد حسین صاحب صابری محبت الہی سنبل مراد آباد مولوی نذیر احمد خان صاحب دہلوی سابق ڈپٹی کلکٹر پنشنر سر کار نظام مولوی عبد اللطیف صاحب امروہی A ۹ ۱۰ 11 ۱۲ مولوی محمد صاحب لدھیانہ مولوی عبدالعزیز صاحب برادر مولوی محمد صاحب لدھیانہ مولوی محمد حسن صاحب رئیس لدھیانہ مولوی مشتاق احمد صاحب انبیٹھوی مدرس لدھیانہ مولوی شاہدین صاحب مفتی لو دھیانہ مولوی معظم الدین صاحب مرولہ والہ ضلع شاہ پور ڈاکخانہ کوٹ موم مومن مدرس مدرسه اودے پور میواڑ ۔ راجپوتانہ مولوی عبداللہ صاحب چکڑالوی ۱۳ مولوی ولی محمد صاحب جالندھری معرفت میاں محمد چٹو صاحب ساکن لاہور ساکن پتاره 1 ۲ ♡ لد له ۶