مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 106 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 106

مجموعه اشتہارات ۱۰۶ جلد سوم حسب آیت ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ مومن مخلص ہونا بپا یہ ثبوت پہنچے گا۔ اور اس طرح پر یہ امت تفرقہ سے نجات پا جائے گی ۔ چاہیے کہ اس اشتہار کے وصول کے بعد جس کو میں رجسٹری کرا کر بھیجوں گا۔ مہر علی شاہ صاحب دس دن تک اپنی منظوری سے مجھے اطلاع دیں لیکن ضروری ہوگا کہ یہ اطلاع ایک چھپے ہوئے ان ئے اشتہار کے ذریعہ سے ہو۔ جس پر میرے اشتہار کی طرح ہمیں معزز لوگوں کی گواہی ہو اور بحالت مغلوبیت اپنی بیعت کا اقرار بھی درج ہو۔ یادر ہے کہ مقام بحث بجز لاہور کے جو مرکز پنجاب ہے اور کوئی نہ ہوگا۔ اور ایک ہفتہ پہلے مجھے بذریعہ رجسٹری شدہ خط کے اطلاع دینا ہوگا تا اسی جگہ حاضر ہو جاؤں ۔ اگر میں حاضر نہ ہوا تو اس صورت میں میں بھی کا ذب سمجھا جاؤں گا ۔ انتظام مکان جلسہ پیر صاحب کے اختیار میں ہو گا ۔ اگر ضرورت ہوگی ہے تو بعض ! تو بعض پولیس کے افسر بلا لئے جائیں گے۔ هَذَا مَا أَرَانِي رَبِّي رَبُّ السَّمَوَاتِ الْعُلى فَادْعُوكَ يَا قَرْنِي عَلَى بَصِيرَةٍ مِّنْ رَّبِّي وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى مَنْ تَخَلَّفَ مِنَّا أَوْ أَبَى وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي يَسْمَعُ وَ يَرَى خاکســــــــــــــــــــــار المشتهر مرزاغلام احمد از قادیان ۲۰ جولائی ۱۹۰۰ء ا دس دن تک پیر مہر علی شاہ صاحب کی طرف سے اشتہار کا شائع ہو جانا ضروری ہے ۔ لیکن بلحاظ ضمیمہ اس اشتہار کے تمام علماء کی اطلاع کے لئے مقابلہ اشاعت اشتہار سے ٹھیک ٹھیک ایک مہینہ بعد ہوگا ۔ منہ اگر پیر صاحب تجویز مکان سے دستکش ہوں تو پھر یہ تجویز میرے ذمہ ہوگی ۔ منہ