مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 77
مجموعه اشتہارات (۱۴۵) جلد دوم جلسہ تحقیق مذاہب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ چونکہ خدائے عز و جل نے مختلف مذاہب کے لوگوں کو جو برٹش انڈیا میں سکونت پذیر ہیں گورنمنٹ برطانیہ کے زیر سایہ رکھ کر ہر طرح کا امن اور آزادی بخشی ہے جس کا شکر و سپاس ہم سب پر واجب ہے اور نہ صرف اسی قدر بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل بے غایت نے وہ سارے سامان ہم لوگوں کے لیے میسر کر دیئے ہیں جو مذاہب کی تحقیق اور تدقیق کے لیے ضروری ہیں۔ پھر اس پر زیادہ رحمت الہی پر یہ ہے کہ ہر ایک فریق اپنی مذہبی کتابوں کا پورا پورا سامان اپنے پاس رکھتا ہے۔ اور ایک گروہ دوسرے گروہ سے گو کیسی ہی درمیان بعد مسافت ہو بڑے آرام سے ملاقات کر سکتا ہے اور جو لوگ دنیا میں نیکی کے پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ہر ایک پہلو سے اُن کے لیے آسانی ہو گئی ہے۔ دین کے خادموں کے لیے کئی طور سے خادم پیدا ہو گئے ہیں چنانچہ سفر کے لیے ریل خادم ہے جس کی سواری پہلے زمانہ کے بادشاہوں کو بھی میسر نہیں آئی اور خبروں کے جلد پہنچانے کے لیے تار برقی خادم ہے۔ اور تالیفات کے چھاپنے کے لیے چھاپے خانے خادم ہیں۔ اور کتابوں کے شائع کرنے کے لیے ڈاکخانے خدمت دے رہے ہیں۔ کتابت کے لیے عمدہ سے عمدہ کاغذ میسر آ سکتے ہیں۔ اور لکھنے کے لیے آہنی قلمیں موجود ہیں ۔ جن کے تراشنے اور بنانے کی بھی حاجت نہیں ۔ حفظ اوقات کے لیے