مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 70 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 70

مجموعه اشتہارات ۷۰ جلد دوم درخواست بھیجے گا۔ مجھ کو کم امید ہے کہ اس کے لیے یہ کتاب باقی رہے۔ اور اب ہم کتاب کے مضامین میں سے ایک مضمون بطور نمونہ کے لکھتے ہیں اور وہ یہ ہے۔ با وانا تک صاحب پر پادریوں کا حملہ ** یہ عجیب بات ہے کہ اس زمانہ کے پادری جس قدر دوسرے مذاہب پر نکتہ چینی کرنے کے لیے اپنا وقت اور اپنا مال خرچ کر رہے ہیں اس کا کروڑواں حصہ بھی اپنے مذہب کی آزمائش اور تحقیق میں خرچ نہیں کرتے ۔ حالانکہ جو لوگ ایک عاجز انسان کو خدا بنا رہے ہیں اور خدائے ازلی ابدی غیر متغیر قدوس پر یہ مصیبت روا رکھتے ہیں کہ وہ ایک عورت کے پیٹ میں نو مہینہ تک بچہ بن کر رہا اور خون حیض کھاتا رہا اور انسانوں کی طرح ایک گندے راہ سے پیدا ہوا۔ اور پکڑا گیا اور صلیب پر کھینچا گیا ، ایسے قابل شرم اعتقاد والوں کو چاہیے تھا کہ کفارہ کا ایک جھوٹا منصوبہ پیش کرنے سے پہلے اس قابلِ رحم انسان کی خدائی ثابت کرتے اور پھر دوسرے لوگوں کو اُس عجیب خدا کی طرف بلاتے۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ ان لوگوں کو اپنے مذہب کا ذرہ بھی فکر نہیں۔ تھوڑے دن ہوئے ہیں کہ ایک پر چہ امریکن مشن پر لیس لو دھیا نہ میں سے پنجاب دلیجس بک سوسائٹی کی کارروائیوں کے واسطے ایم وایلی مینجر کے اہتمام سے نکلا ہے۔ جس کی سُرخی یہ ہے۔ وہ گرو جو انسان کو خدا کا فرزند بنا دیتا ہے۔اس پرچہ میں سکھ صاحبوں پر حملہ کرنے کے لیے آدگرنتھ کا یہ شعر ابتدائی تقریر میں لکھا ہے۔ جے سو چا ندا اوگویں سورج چڑھے ہزار ایتے چانن ہندیاں گر بن گھور اندھار یعنی اگر سو چاند نکلے اور ہزار سورج طلوع کرے تو اتنی روشنی ہونے پر بھی گور و یعنی مرشد اور ہادی کے بغیر سخت اندھیرا ہے۔ پھر اس کے بعد لکھا ہے کہ افسوس ہمارے سکھ بھائی ناحق دس بادشاہیوں کو گو رومان بیٹھے ہیں اور اس ست گورو کو نہیں ڈھونڈتے جو منش کو دیوتا بنا سکتا ہے۔ پھر آگے لکھتا ہے کہ ” وہ ست گورو یسوع مسیح ہے جس نے اپنی جان قربان کی اور گہنگاروں کے بدلے آپ لعنتی ہوا۔ اس کے ماننے سے لوگ گناہوں سے پاک ہو جاتے ہیں۔ اور پھر سکھ صاحبوں کو مخاطب کر