مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 65 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 65

مجموعه اشتہارات ۶۵ (۱۴۱) جلد دوم اشتہا ر کتاب است بچن و آریہ دھرم واضح ہو کہ پہلے اس سے جس قدر راشتہار کتاب ست بچن اور آر یہ دھرم کی نسبت شائع ہوئے تھے وہ اس وقت لکھے گئے تھے کہ جبکہ ابھی کتاب موصوف تمام و کمال چھپی نہیں تھی اور ہمارا خیال تھا کہ شاید تین یا چار جزو تک اس کتاب کی ضخامت ہو جائے گی ۔ سو اسی خیال سے قیمت تھوڑی رکھی گئی تھی لیکن بعد میں کتاب ست بچن بوجہ طرح طرح کی نادر اور عجیب تحقیقاتوں کے بہت بڑھ گئی۔ اور دونوں کتابوں کی ضخامت دو سو صفحہ سے بھی زیادہ ہوگئی۔ اور بابا نانک صاحب کی صحیح صحیح سوانح کے متعلق بڑی محنت ہمیں اُٹھانی پڑی اور اپنے دوستوں کو تحقیقات موقعہ کے لیے دور و دراز فاصلہ کے شہروں میں بھیجنا پڑا۔ اور بعض سفر ہم نے معہ اپنی جماعت کے خود بھی کئے۔ اس لیے ست بچن کی تالیفات میں اس قدر مالی خرچ بڑھ گیا کہ اگر ہم فی نسخہ پانچ روپیہ بھی قیمت رکھتے تو اُن مصارف اور جدوجہد کے مقابل پر یہ قیمت بہت تھوڑی تھی لیکن ہم نے عوام کے فائدہ کے لیے ایک ادنی قیمت یعنی ڈیڑھ روپیہ قیمت مقرر کر دی ہے اور پھر زیادہ تر یہ رعایت بھی دی گئی کہ یہ قیمت دونوں رسالوں ست بچن اور آریہ دھرم کی ہے، مگر یادر ہے کہ اگر ایسے سکھ صاحبان جو والی ریاست یا معزز جا گیر دار یا امراء اور کرسی نشینوں میں سے ہیں یا وہ تمام صاحبان جو معز ز عہدوں پر یا والی ملک ہیں ۔ اس کتاب کو یاوہ یا خریدنا چاہیں تو کسی صورت میں پانچ روپیہ سے کم نہیں لیے جائیں گے کیونکہ یہ قیمت چھپائی اور کاغذ لے نوٹ ۔ کتاب است بچن اور آر یہ دھرم ایک ہی جلد میں ہے۔ علیحدہ علیحدہ فروخت نہیں ہوگی ۔ منہ