مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 569
مجموعه اشتہارات ۵۶۹ (۲۱۸) جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اشتهار L ايها الناس قد ظهرت آیات الله لتائیدی و تصدیقی و شهدت لي شهداء الله من تحت ارجلكم و من فوق رؤوسكم و من يمينكم و من شمالكم و من انفسكم و من آفاقكم فهل فيكم رجل امين و من المستبصرين۔ اتقوا الله و لا تكتموا شهادات عيونكم و لا تؤثروا الظنون على اليقين۔ ولا تقدموا قصصًا غير ثابتة على ما رأيتم بـأعـيـنـكـم ان كنتم متقين۔ واعلموا ان الله يعلم بما في صدوركم ونياتكم ولا يخفى عليه شيء من حسناتكم و سيئاتكم وان الله عليم بما في صدور العالمين ا ترجمه از ناشر ۔ اے لوگو! اللہ تعالیٰ کے نشانات میری تائید اور میری تصدیق کے لیے ظاہر ہوئے ہیں اور اللہ کے گواہوں نے تمہارے پاؤں کے نیچے سے اور تمہارے سروں کے اوپر سے اور تمہاری دائیں طرف سے اور تمہاری بائیں طرف سے اور تمہارے نفوس میں سے اور تمہارے آفاق میں سے میرے لئے گواہی دی ہے۔ پس کیا تم میں سے کوئی شخص امین یا بصیرت رکھنے والوں میں سے ہے۔ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اپنی آنکھوں کے مشاہدات کو مت چھپاؤ اور ظنون کو یقین پر ترجیح نہ دو۔ اگر تم متقی ہو تو اپنی چشم دید باتوں پر غیر مصدقہ قصے کہانیوں کو مقدم نہ کرو اور یہ جان لو کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو تمہارے سینوں اور نیتوں میں ہے اور تمہاری نیکیوں اور برائیوں میں سے کوئی بھی اس پر مخفی نہیں اور اللہ تعالیٰ اس سے باخبر ہے جو تمام جہانوں کے سینوں میں ہے۔