مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 493
مجموعه اشتہارات ۴۹۳ جلد دوم کلمہ استعمال کیا ہے ۔ ان لوگوں نے اسی بنا پر مجھے کافر ٹھہرایا تھا جبکہ میں نے سلطان روم کے مقابل گورنمنٹ انگریزی کے احسانات کو ترجیع دی تھی جس کی نسبت سید احمد خانصاب کے سی ایس آئی نے اپنے علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ مع تہذیب الاخلاق ۲۴ / جولائی ۱۸۹۷ء میں میری گواہی تھی ۔ اب خلاصہ کلام یہ کہ حیا دار آدمی کے لئے یہ ذلت بھی کچھ تھوڑی نہیں کہ گورنمنٹ کے سامنے جھوٹ بولا اور اپنی قوم سے بھی اپنی نسبت کافر اور کذاب اور مفتری کا فتوی سُنا ۔ سو بلا شبہ وہ الہامی پیشگوئی اس پر پوری ہو گئی جس میں لکھا تھا کہ فریق ظالم اسی قسم کی ذلت دیکھے گا جو اُس نے فریق مظلوم کی ۔ اب ذیل میں مولویوں کا وہ فتویٰ جس میں مولوی نذیر حسین محمد حسین کا اُستاد بھی شامل ہے لکھتا ہوں اور ناظرین پر اس بات کا انصاف چھوڑتا ہوں کہ میرے الہام ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کو غور سے پڑھ کر خود گواہی دیں کہ خدا تعالیٰ نے کیسے وہی الفاظ محمد حسین کی نسبت مولویوں کے منہ سے نکالے جو محمد حسین نے میری نسبت کہے تھے اور یہی معنے اس الہامی فقرہ کے ہیں کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا ۔ نقل فتوی شامل ہذا ہے ۔ راقم خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ۳ ر جنوری ۱۸۹۹ء