مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 479 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 479

مجموعه اشتہارات ۴۷۹ جلد دوم تھا۔ اور لوٹیرا ، ڈاکو ، فریبی ، عشقباز ، مفتری ، شہوت پرست، خونریز ، زانی۔ اور کتاب سوانح عمری محمد صاحب مصنفہ واشنگٹن اردنگ صاحب میں لکھا ہے کہ محمد کے اصحاب قزاق اور لٹیرے تھے اور وہ خود طامع ، جھوٹا ، دھوکہ باز تھا۔ اور اندرونہ بائبل مصنفہ آتھم عیسائی میں لکھا ہے کہ محمد دجال تھا اور دھو کہ باز ۔ پھر کہتا ہے کہ محمد یوں کا خاتمہ بڑا خوفناک ہے۔ یعنی جلد تباہ ہو جائیں گے۔ اور پرچہ نور افشاں لدھیانہ میں لکھا ہے کہ محمد کو شیطانی وحی ہوتی تھی۔ اور ناجائز حرکات کرتا تھا اور نفسانی آدمی، گمراہ، منگار فریبی ، زانی، چور، خونریز ، لوٹیرا، رہزن ، رفیق شیطان اور اپنی بیٹی فاطمہ کو نظر شہوت سے دیکھنے والا تھا۔ اب یہ تمام الفاظ غور کرنے کے لائق ہیں جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں پادری صاحبوں کے منہ سے نکلے ہیں ۔ اور سوچنے کے لایق ہے کہ ان کے کیا کیا نتائج ہو سکتے ہیں ۔ کیا اس قسم کے الفاظ کبھی کسی مسلمان کے منہ سے حضرت عیسی علیہ السّلام کی نسبت نکل سکتے ہیں کیا دنیا میں ان سے سخت تر الفاظ ممکن ہیں جو پادری صاحبوں نے اس پاک نبی کے حق میں استعمال کئے ہیں جس کی راہ میں کڑورہا خدا کے بندے فدا شدہ ہیں اور وہ اس نبی سے سچی محبت رکھتے ہیں جس کی نظیر دوسری قوموں میں تلاش کرنا سخت لا حاصل ہے پھر باوجود ان گستاخیوں ان بد زبانیوں اور ان ناپاک کلمات کے پادری صاحبان ہم پر الزام سخت گوئی کا رکھتے ہیں ۔ یہ کس قدر ظلم ہے۔ ہم یقیناً جانتے ہیں کہ ہرگز ممکن نہیں کہ ہماری گورنمنٹ عالیہ ان کے اس طریق کو پسند کرتی ہو یا خبر پا کر پھر پسند کرے اور نہ ہم باور کر سکتے ہیں کہ آئندہ پادریوں کے کسی ایسے بیجا جوش کے وقت کہ جو کلارک کے مقدمہ میں ظہور میں آیا۔ ہماری گورنمنٹ پادریوں کو ہندوستان کے چھ کڑور مسلمانوں پر ترجیح سے کوئی رعایت ان کی کرے گی۔ اس وقت جو ہمیں پادریوں اور آریوں کی بد زبانی پر ایک لمبی فہرست دینی پڑی وہ صرف اس غرض سے ہے کہ تا آیندہ وہ فہرست کام آئے اور کسی وقت گورنمنٹ عالیہ اس فہرست پر نظر ڈال کر اسلام کی ستم رسیدہ رعایا کو رحم کی نظر سے دیکھے۔ اور ہم مسلمانوں پر ظاہر کرتے ہیں کہ گورنمنٹ کو ان باتوں کی اب تک خبر نہیں ہے کہ کیونکر