مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 451 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 451

مجموعه اشتہارات نقل کفر کفر نباشد الامر فوق الادب راقم کا تب ۴۵۱ نقل مطابق اصل جلد دوم وو وو وو سچے اور قطعی فیصلہ کی صورت صواب 66 ’ دجال کا دیانی کے اشتہار مباہلہ کا جواب“ L دجال کا دیانی کو ڈگلس صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر گورداسپورہ نے دبایا اور اس سے عہد لے لیا کہ آئندہ دل آزار الفاظ کو بند رکھے ( چنانچہ اشاعۃ السنہ نمبر ۹ جدل ۱۸ کے صفحہ ۲۵۹ میں بہ تفصیل بیان ہوا ہے ) اور اس وجہ سے اس کو مجبوراً الہام کے ذریعہ لوگوں کی دل آزاری سے زبان کو بند کرنا پڑا۔ اور الہامی گولے چلانا یا یوں کہو کہ گوز چھوڑنا ترک کرنا ضروری ہوا اور پھر الہامی دلآزاری کے سوا اس کا کام بند ہونے لگا اور اس کی دُکانداری میں نقصان واقع ہوا تو یہ کام اُس نے اپنے نائبین (۔۔۔) کے ذریعہ شروع کر دیا۔ تب سے وہ کام اُس کے نائب کر رہے ہیں ۔ اور اخباروں اور اشتہاروں کے ذریعہ سے لوگوں کی دل آزاری میں مصروف ہیں ۔ از انجملہ بعض کا ذکر اشاعة السنه نمبر ۳ جلد نمبر ۱۹ کے صفحہ ۷ ۷ے وغیرہ میں ہوا ہے۔ وازا ہوا ہے۔ واز انجملہ بعض کا ذکر ذیل میں ہوتا ہے کہ اس کے چند نائبین لاہور ولدھیانہ و پٹیالہ و شملہ نے مولانا مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب کے نام اس مضمون کے اشتہار جاری کئے ہیں کہ وہ بمقام بٹالہ کا دیانی کے ساتھ مباہلہ کر لیں۔ اور اس مباہلہ کا اثر ظاہر نہ ہونے کی صورت میں آٹھ سو پچیس روپیہ ( جس کو وہ ان چاروں مواضع سے جمع کر کے پیش کریں گے ( انعام لیں۔ اس کے ساتھ ان لوگوں نے دل کھول کر دل آزاری و بد گوئی سے اپنے دلوں کا ارمان نکال لیا اور کا دیانی کی نیابت اشاعۃ السنہ نمبر ۱۲٫۸ جلد ۱۵ لے اس کے جواب میں بجز لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ کیا کہیں ۔ کپتان ڈگلس صاحب نے شیخ محمد حسین کو دبایا تھا اور کرسی کی درخوست پر چھڑ کیاں دیں تھیں مگر مجھے گر سی دی اور عزت کی ۔ من المشتهر