مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 422 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 422

مجموعه اشتہارات ۴۲۲ جلد دوم کچھ ضرورت نہ تھی کہ اصل حقیقت کو پبلک پر کھولتے۔ لیکن اس نے نہایت خیر گی اختیار کر کے ہر ایک مجلس میں ہماری تکذیب شروع کی اور سرا سر افتراء سے میری نسبت ہر ایک جگہ یہ دعویٰ کیا کہ یہ شخص کا ذب ہے اور اس نے میرے پر کرسی کے معاملہ میں جھوٹ باندھا ہے اور اس طرح پر عوام کے دلوں پر بُرا اثر ڈالنا چاہا۔ تب ہم نے اُس کے اس دروغ کو اکثر نادانوں کے دلوں پر مؤثر دیکھ کر محض حق کی حمایت میں یہ اشتہار لکھا تا بعض نا واقف ایک راست گو کو جھوٹا سمجھ کر ہلاک نہ ہو جائیں اور تا اس کی یہ دجالی تقریریں حقانی سلسلہ کی رہزن نہ ہوں۔ غرض اسی ضرورت کی وجہ سے ہمیں اس کے اس مکروہ جھوٹ کو کھولنا پڑا۔ بالآخر یہ بھی یاد رہے کہ وہ خط شیخ محمد حسین بٹالوی کا میرے پاس موجود ہے جو آج یکم مارچ ۱۸۹۸ء کو بٹالہ سے اُس نے بھیجا ہے جس میں میرے بیان کرسی نہ ملنے اور جھڑ کی کھانے سے صاف انکار کیا ہے اور ایسا ہی اُن لوگوں کے خط بھی محفوظ ہیں ۔ جن کے رو بروئے طرح طرح کی دروغگوئی سے اس واقعہ کو پوشیدہ کرنا چاہا ہے جیسا کہ او پر لکھ چکا ہوں ۔ اور میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اُن معزز گواہوں کے نام بھی اس جگہ درج کر دوں ۔ جنہوں نے واقعہ مذکورہ بالا بچشم خود دیکھا اور یا عین موقعہ پر سنا اور جو کچہری میں حاضر تھے اور وہ یہ ہیں ۔ حکیم فضل الدین صاحب بھیروی یہ دونوں صاحب بھی کمرہ عدالت کے اندر تھے باقی اکثر صاحبان دروازہ کے اندر مرزا ایوب بیگ صاحب سینیئر اینگلوور نیکولر صاحب سلیم نیوار سے دیکھتے تھے۔ کلاس لاہور مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیروی صاحبزادہ منظور محمد صاحب لدھیانوی مولوی خان ملک صاحب حافظ احمد اللہ خان صاحب قادیان شیخ نور احمد صاحب ما لک مطبع ریاض ہند امرت سر سردار عبد العزیز خان صاحب حال وارد قادیان میاں کریم داد صاحب وارد قادیان مرزا عبدالحق صاحب جہلمی میاں رمضان صاحب آتش باز قادیان قاضی غلام حسین صاحب بھیروی سٹوڈنٹ لاہور چوہدری نبی بخش صاحب بٹالہ شیخ عبدالرحمن صاحب نو مسلم قادیان شیخ عبدالرحیم صاحب نو مسلم قادیان شیخ عبدالعزیز صاحب نو مسلم در صاحب زادہ مظہر قیوم صاحب لدھیانہ منشی شی تاج الدین صاحب دفتر ایگزیمز ریلوے لاہور منشی عبد الرحمن صاحب کلرک لوکو آفس رر // میاں معراج صاحب ٹھکید اردوارث میاں محمد سلطان حافظ فضل احمد صاحب کلرک دفتر ایگز یمنز ریلوے لاہور