مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 389
مجموعه اشتہارات ۳۸۹ ۱۸۷ جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اشتہار ضروری الاظہار ۔ اور پھر کسی چونکہ بعض احباب چندہ مدرسہ میرے نام بغیر ذکر مدرسہ ! ا مدرسہ میرے نام بغیر ذکر مدرسہ یوں ہی روانہ فرماتے ہیں ۔ اور ؟ دوسرے وقت اس اطلاع دہی کے لئے ان لئے ان کا خط آتا ہے جبکہ وہ اُن کا روپیہ ہمارے کاموں میں خرچ بھی ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں خواہ نخواہ کی ایک تکلیف ہوتی ہے لہذا تمام احباب کو اطلاع دی جاتی ہے کہ یہ انتظام چندہ مدرسہ الگ قرار پایا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ اس میں اخویم میر ناصر نواب صاحب محاسب روپیہ قرار پائے ہیں اور رو پیدا خویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کے پاس جمع ہوتا ہے۔ اس لئے مناسب ہے کہ آئیندہ ایسا روپیہ میرے نام ہرگز روانہ نہ ہو۔ بلکہ براہ راست مولوی صاحب موصوف کے نام روانہ فرمایا کریں اور اس میں بھی لکھ دیا کریں کہ یہ مدرسہ کا روپیہ ہے۔ یہ امر ضروری ہے جس کی پابندی ہر ایک صاحب کو لازمی ہوگی ۔ اس جگہ یہ بھی اطلاع دیتا ہو کہ کتاب البریہ چھپ کر طیار ہو گئی ہے۔ قیمت اس کی ایک روپیہ چار آ نہ ہے جو صاحب خریدنا چاہیں بذریعہ ویلیو پے ایبل منگوا سکتے ہیں ۔ وَالسَّلَامُ خاکسار میرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان ۵ فروری ۱۸۹۸ء عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى مطبع ضیاء الاسلام قادیان ۲۶ ( یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے ) تبلیغ رسالت جلدے صفحہ ۲۱)