مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 379 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 379

مجموعه اشتہارات ۳۷۹ جلد دوم ایشیائی ہو خواہ یوروپین اگر میری صحبت میں رہے تو وہ ضرور کچھ عرصہ کے بعد میری ان باتوں کی سچائی معلوم کرلے گا۔ یادر ہے کہ یہ باتیں حفظ امن کے مخالف نہیں ۔ ہم دنیا میں فروتنی کے ساتھ زندگی بسر کرنے آئے ہیں اور بنی نوع کی ہمدردی اور اس گورنمنٹ کی خیر خواہی جس کے ہم ماتحت ہیں یعنی گورنمنٹ برطانیہ ہمارا اصول ہے ۔ ہم ہرگز کسی مَفْسَدَہ اور نقض امن کو پسند نہیں کرتے اور اپنی گورنمنٹ انگریزی کی ہر ایک وقت میں مدد کرنے کے لئے طیار ہیں۔ اور خدا تعالیٰ کا شکر کرتے ہیں جس نے ایسی گورنمنٹ کے زیر سایہ ہمیں رکھا ہے۔ فقط المرقوم ۲۰ ستمبر ۱۸۹۷ء میرزاغلام احمد از قادیان ۲۶۲۰ A ( یہ اشتہار ۳۸۴ کے ۱۶ صفحات پر ہے ) كتاب البریہ مطبوعہ جنوری ۱۸۹۸ ء صفحه ۱ تا ۱۶ روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۱ تا ۱۸)