مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 363
مجموعه اشتہارات ۳۶۳ (۱۸۵) جلد دوم امید ہے کہ ہمارے معزز حکام اس کو غور سے پڑھیں گے چونکہ پنجاب اور ہندوستان کے اکثر اضلاع میں میرے مرید ہیں اور ہو رہے ہیں اس لئے حکام کی واقفیت کے لئے یہ اشتہار ہر ایک ضلع میں بھیجا جائے گا اشتہار واجب الاظہار جو خاص اس غرض سے شائع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ عالیہ قیصرہ ہند توجہ سے اس کو ملاحظہ فرماوے۔ اور نیز اپنے مریدوں کی آگاہی اور ہدایت کے لئے شائع کیا گیا ہے۔ میں اپنے دوستوں اور عام لوگوں کو اطلاع دیتا ہوں کہ جو میرے پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ گویا میں نے ایک شخص عبدالحمید نام کو ڈاکٹر کلارک کے قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا۔ وہ مقدمہ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے بے اصل متصور ہو کر ۲۳ اگست ۱۸۹۷ء کو عدالت کپتان ایم ، ڈبلیو ڈگلس صاحب ڈپٹی کمشنر بہا در ضلع گورداسپورہ سے خارج کیا گیا۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کو اس مقدمہ کی اصلیت ظاہر کرنی منظور تھی اس لئے اس نے ایک ایسے حاکم بیدار مغز اور محنت کش اور منصف مزاج حق پسند خدا ترس یعنی جناب کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر ضلع گورداسپورہ کے ہاتھ میں یہ مقدمہ دیا جس کا پاک کانشنس اس بات پر مطمئن نہ ہو سکا کہ جو