مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 16 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 16

مجموعه اشتہارات ۱۶ جلد دوم پھر اس کے بعد ایک بڑی کتاب مِنَنُ الرَّحْمَنِ شائع کی جائے گی۔ جس سے ویدوں کا سارا پردہ کُھل جائے گا۔ اس اس روز عام ہندوؤں کو معلوم ہوگا جو حقیقت میں وہ تمام باتیں سچی تھیں ۔ جو باوانا تک صاحب نے ویدوں کی نسبت کہیں اور نہ صرف اسی قدر بلکہ باوا صاحب کی اس سے بڑی کرامت ثابت ہو گی جو انہوں نے اپنی روشن ضمیری سے پہلے ہی ویدوں کی نسبت وہ باتیں کہیں جو کامل تحقیقات کے بعد بچی نکلیں اور اسی بات کا نام کرامت ہے اور کتاب مِنَنُ الرَّحْمٰنِ میں بڑے مضبوط دلائل سے یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ سنسکرت زبان اور ایسا ہی دوسری زبانیں عربی کے بگڑے ہوئے الفاظ ہیں۔ اور یہ زبانیں پیچھے سے شائع ہوئی ہیں اور سب زبانوں کی ماں جو خدا تعالیٰ کی وحی اور الہام سے پہلے انسان کو ملی عربی ہے۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ کی کامل کتاب جو قرآن شریف ہی ہے عربی ہی میں نازل ہوئی۔ غرض یہ کتاب ایسی برکتوں اور معارف جدیدہ سے بھری ہوئی ہے جس سے اُمید ہے کہ تمام قو میں عام برکتیں اس سے حاصل کریں گی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى غلام احمد قادیانی یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے ) ار ۹ ر ستمبر ۱۸۹۵ء ( اس اشتہار کی اصل کاپی خلافت لائبریری ربوہ کے ریکارڈ میں موجود ہے ) ار / فهرست کتب موجوده در مطبع ضیاء الاسلام قادیان ضلع گورداس پور پنجاب۔ براہین احمد یہ جلد چہارم للدهر ، سرمه چشم آریه ۱۴ ، شحنه حق ۱۶، فتح اسلام ۴ ، توضیح مرام ۴ ازالہ اوہام سے ، فیصلہ آسمانی ار، آئینہ کمالات اسلام اردو اردو مع التبليغ عربي مترجم فارسی همار ، برکات الدعار ، شہادت القرآن على نزول المسیح الموعود في آخر الزمان ۶ ، تحفہ بغداد عربی ۲ ، حمامة البشرى ۔۔۔۔ علم ، نور الحق حصہ اول و دوم معه ترجمه اردو ۱۳ دم معه ترجمه اردو ۳ ، اتمام الحجه ۱۳، کرامات الصادقین یعنی تفسیر سوره فاتحه عربی مع قصائد علم سر الخلافہ ۱۸ ، نور القرآن نمبر اول ماہواری رسالہ ۴ جون جولائی اگست ۹۵ء ، بذریعہ وی پی یا قیمت پیشگی بھیج کر جو چاہیں خریدیں۔ فقط مطبع ضیاء الاسلام قادیان