مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 280
مجموعه اشتہارات ۲۸۰ ۱۷۵) جلد دوم لاله گنگا بشن بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ لالہ گنگا بشن صاحب کا اشتہار جس کا عنوان یہ ہے ”مرزا غلام احمد صاحب کی پھانسی کی خواہش آج بذریعہ رجسٹری مجھ کو پہنچا۔ تاریخ کوئی نہیں ۔ وہ اپنے اشتہار کے صفحہ ۲ میں لکھتے ہیں کہ میں اپنی لاش دینی نہیں چاہتا اور پھر صفحہ ۴ میں لکھا ہے کہ ”میں اس امر کا اقرار کرتا ہوں کہ اگر میں ایک سال کے اندر مر گیا تو میرے والدین کا کوئی حق نہ ہوگا کہ میری لاش لیں ۔ ہاں اگر لیں تو مرزا غلام احمد صاحب کو دس ہزار روپیہ دیں۔ اور ساتھ ہی اس بات کا عذر لکھا ہے کہ میں دس ہزار روپیہ جمع نہیں کر اسکتا۔ اور میں آریہ سماج کا ممبر نہیں ۔ پھر وہ کیونکر میری امداد کریں گے ۔“ 66 افسوس کہ گنگا بشن نے اس اشتہار کے لکھنے میں ناحق وقت ضائع کیا۔ حالانکہ ہم اپنے اشتہاری ۱۶ اپریل ۱۸۹۷ء میں لکھ چکے تھے کہ اس اشتہار کے بعد کوئی جواب نہیں سنا جائے گا۔ یہ بات نہایت صاف تھی کہ جس حالت میں گنگا بشن نے ہماری لاش مانگی تھی تو ہمارا بھی حق تھا کہ ہم بھی اس کی لاش مانگیں اور دس ہزار روپیہ سے ہماری کچھ غرض نہیں تھی ۔ وہ تو صرف اس لئے جمع کرانا قرین لے اصل اشتہار پر کوئی عنوان نہیں تھا۔ مضمون کے لحاظ سے یہ عنوان حضرت میر قاسم علی صاحب کا مجوزہ ہے۔ (مرتب) سے یہ ے یہ اشتہار جلد ہذا میں زیر نمبر ۷۳ درج ہے ۔ (مرتب) کا