مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 274 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 274

مجموعه اشتہارات ۲۷۴ (۷۴) جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محال است سعدی که راه صفا توان یافت جز در پئے مصطفے دار راج اندر سنگھ صاحب متوجہ ہو کر سنیں سردار ↓ آپ کا رسالہ جس کا نام آپ نے خبط قادیانی کا علاج رکھا ہے میرے پاس پہنچا اس میں جس قدر آپ نے ہمارے سید و مولی جناب محمد مصطفیٰ واحد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور نہایت بے باکی سے بے ادبیاں کیں اور بے اصل تہمتیں لگائیں اس کا ہم کیا جواب دیں اور کیا لکھیں۔ ہے۔ ہمارا سو ہم اس معاملہ کو اس قادر توانا کے سپرد کرتے ہیں جو اپنے پیاروں کے لئے غیرت رکھتا۔ افسوس اور بھی آپ کی نسبت ہوتا ہے جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کس ادب اور تہذیب سے ہم نے ست بچن کو تالیف کیا تھا اور کیسے نیک الفاظ سے آپ کے بابا صاحب کو یاد کیا تھا اور اس کا عوض آپ نے یہ دیا۔ اگر آپ کو علم اور انصاف سے کچھ بہرہ ہوتا۔ اور دل میں پرہیز گاری ہوتی تو آپ ان بیہودہ اور سے ہوتا۔ اور ل پر تو افتراؤں کی پیری نہ کرتے جن کا ہماری معتبر اور مسلم اور پاک کتابوں میں کوئی اصل صحیح نہیں پایا جاتا۔ خدا کا وہ مقدس پیارا جس نے اُس کی عزت اور جلال کے لئے اپنی جان کو ایک کیڑے کی جان کے برابر بھی عزت نہیں دی اور اُس کے لئے ہزاروں موتوں کو قبول کیا ۔ اس کو آپ نے گندی گالیاں دیں ترجمہ۔ اے سعدی صفائی کے راستہ کو پا نا محد مصطفی کی پیروی کے بغیر ممکن نہیں۔