مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 238
مجموعه اشتہارات ۲۳۸ جلد دوم رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ ۔ وَلَا تَيْتَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ أَلَا إِنَّ رَوْحَ اللَّهِ قَرِيبٌ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ۔ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ يَنْصُرُكَ اللَّهُ بقیہ حاشیہ ۔ دوسرا فتنہ جو دوسرے درجہ پر ہے محمد حسین بٹالوی کا فتنہ ہے جس فتنہ کی نسبت براہین کے صفحہ ۵۱۰ میں یہ لکھا ہے۔ وَاذْيَمُكُرُ بِكَ الَّذِي كَفَرَ أَوْقِدْ لِي يَا هَامَانُ لَعَلَّى اَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَا ظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ ۔ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَّ۔ مَا كَانَ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ فِيْهَا إِلَّا خَائِفًا ۔ وَمَا أَصَابَكَ فَمِنَ اللَّهِ الْفِتْنَةُ هَهُنَا ۔ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ ۔ أَلَا إِنَّهَا فِتْنَةٌ مِّنَ اللَّهِ لِيُحِبَّ حُبًّا جَمًّا۔ حُبًّا مِّنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْأَكْرَمِ عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُودٍ ۔ یعنی وہ زمانہ یا د رکھ کہ جب ایک منکر تجھ سے مکر کرے گا اور اپنے دوست ہامان کو کہے گا کہ فتنہ کی آگ بھڑکا کہ میں موسیٰ کے خدا پر اطلاع پانا چاہتا ہوں ۔ اور میں گمان کرتا ہوں کہ وہ جھوٹا ہے۔ ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہو گئے اور وہ آپ بھی ہلاک ہو گیا۔ اس کو نہیں چاہیے تھا کہ تکفیر اور تکذیب کے امر میں دخل دیتا مگر یہ کہ ڈرتا ہوا ۔ ان باتوں کو پوچھ لیتا کہ جو اس کو سمجھ نہیں آتی تھیں اور تجھے جو کچھ پہنچے گا وہ خدا کی طرف سے ہے۔ اس جگہ ایک فتنہ ہوگا۔ پس تجھے صبر کرنا چاہیے جیسا کہ اولوالعزم نبی صبر کرتے رہے۔ یا د رکھ کہ وہ فتنہ خدا کی طرف سے ہوگا تا وہ تجھ سے بہت ہی پیار کرے۔ خدا کا پیار جو اللہ عزیز ا کرم ہے۔ یہ وہ عطا ہے جو واپس نہیں لی جائے گی ۔ اس وقت مجھے یہ سمجھ آیا ہے کہ الہام میں ہامان سے مرادنذیر حسین محدث دہلوی ہے کیونکہ پہلے سب سے محمد حسین اس کی طرف التجا لے گیا اور یہ کہا اَوْ قِدْ لِي يَا هَامَانُ ۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ تکفیر کی بنیاد ڈال دے تا دوسرے اس کی پیروی کریں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نذیر حسین کی عاقبت تباہ ہے اگر تو بہ کر کے نہ مرے۔ اور ممکن ہے کہ ابولہب سے مراد بھی نذیر حسین ہی ہو اور محمد حسین کا انجام اس آیت پر ہو۔ امَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاعِيلَ لا کیونکہ بعض رؤیا اس عاجز کی اس تاویل کی مؤید ہیں۔ پس خدا کے فضل سے کچھ تعجب نہیں کہ یہ متواتر تائیدوں کو دیکھ کر آخر تو بہ کرے اور ہامان مارا جائے۔ تیسرا فتنہ جو تیسرے درجہ پر ہے لیکھرام کی موت کا فتنہ ہے یعنی آریوں کی بدگمانیاں اور ضرر رسانی کے لئے پوشیدہ کوششیں جیسا کہ پیسہ اخبار میں بھی ان کے قتل کے ارادوں کا ذکر ہے اور براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۷ میں اس فتنہ اور اس کے ساتھ کے نشان کی نسبت یہ الہام ہے میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا۔ دُنیا میں ایک نذیر آیا۔ پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ الْفِتْنَةُ هَهُنَا ۔ فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُوا الْعَزْمِ۔ فَلَمَّا تَجَلَّى رَبَّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا ۔ یعنی اس جگہ ایک فتنہ ہوگا۔ پس صبر کر اور جب خدا مشکلات کے پہاڑ پر تجلی کرے گا تو انہیں پاش پاش کر دے گا۔ یہ براہین احمدیہ کے الہام ہیں۔ مگر اس تحریر کے وقت ابھی ایک الہام ہوا۔ اور وہ یہ ہے سلامت بر تو اے مرد سلامت۔ منہ ا یونس : ۹۱ وو