مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 227
مجموعه اشتہارات ۲۲۷ جلد دوم ہیں۔ انہیں معلوم نہیں کہ ایک ہستی قادر مطلق موجود ہے ! مگر وہ وقت آتا ہے کہ ان کی آنکھیں کھلیں گی زندہ خدا کو اس کے عجائب کاموں کے ساتھ بجز اسلام کے اور کسی جگہ نہ پائیں گے۔ اور آپ کو یہ بھی یاد دلاتا ہوں ۔ ایک پیشگوئی میں نے اشتہار ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء میں آپ کی نسبت بھی کی تھی کہ آپ کو اپنی عمر کے ایک حصہ میں ایک سخت غم وہم پیش آئے گا اور اس پیشگوئی کے شائع ہونے سے آپ کے بعض احباب ناراض ہوئے تھے اور انہوں نے اخباروں میں رد چھپوایا تھا مگر آپ کو معلوم ہے کہ وہ پیشگوئی بھی بڑی ہیبت کے ساتھ پوری ہوئی اور یکدفعہ نا گہانی طور سے ایک شریر انسان کی خیانت سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ کے نقصان کا آپ کو صدمہ پہنچا۔ اس صدمہ کا اندازہ آپ کے دل کو معلوم ہوگا کہ اس قدر مسلمانوں کا مال ضائع گیا۔ میرے ایک دوست میرزا خدا بخش صاحب مسٹر سید محمود صاحب سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ اگر میں اس نقصان کے وقت علی گڑھ میں موجود نہ ہوتا تو میرے والد صاحب ضرور اس غم سے مر جاتے۔“ یہ بھی میرزا صاحب نے سنا کہ آپ نے اس غم سے تین دن روٹی نہیں کھائی ۔ اور اس قدر قومی مال کے غم سے دل بھر گیا کہ ایک مرتبہ نشی بھی ہو گئی ۔ سواے سید صاحب یہی حادثہ تھا جس کا اس اشتہار میں صریح ذکر ہے۔ چاہو تو قبول کرو! والسلام خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان۔ ( یہ اشتہار کے دو صفحہ پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۳۹ تا ۴۲ ) ے دیکھئے مجموعہ اشتہارات جلد اول اشتہار نمبر ۳۳ (مرتب)