مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 211
مجموعه اشتہارات ۲۱۱ جلد دوم اور لازم ہے کہ ہر ایک صاحب اپنی موجودہ حالت کے لحاظ سے اس چندہ میں شریک ہوں ۔ اور ان کی نگاہ میں کسی رقم کا کم اور حقیر ہونا ان کو ثواب سے نہ روکے کہ اللہ تعالیٰ کی دلوں اور حالتوں پر نظر ہے نہ محض چندہ کی کثرت اور قلت پر ۔ اور چونکہ عمارت شروع ہونے کو ہے اور ہماری تجربہ کار جماعت نے کل اسٹیمیٹ اس کا دو ہزار روپیہ قرار دیا ہے۔ لہذا جہاں تک ممکن ہو یہ چندہ جلد آنا چاہیے اور آخر پر یہ سب رقوم چھاپ کر شائع کر دی جائیں گی ۔ بجز ایسے کسی صاحب کے جو اخفا چاہتے ہوں اور اب تک چندہ جو ہمیں وصول ہوئے ہیں یہ تفصیل ذیل ہیں۔ نام تعد ا در قم (1) منشی عبدالرحمن صاحب اہلمد محکمہ جرنیلی ریاست کپورتھلہ المعم (چار روپے ) (۲) مولوی سید محمد احسن صاحب امر ہوی المعم (چار روپے ) (۳) عرب حاجی مہدی صاحب بغداد نزیل مدراس متر ( پچاس روپے ) (۴) سیٹھ عبد الرحمن صاحب حاجی اللہ رکھا مدراس صه - ( پچاس روپے ) (۵) ابراہیم سلیمان کمپنی مدراس بارہ روپے ) (4) سیٹھ دالجی لالجی صاحب مدراس مهر ( پچاس روپے ) (۷) سیٹھ صالح محمد صاحب حاجی اللہ رکھا مدراس میر اٹھائیس روپے ) (۸) مولوی سلطان محمود صاحب مدراس عر ( میں روپے ) (9) سیٹھ الحق اسمعیل صاحب بنگلور عيم ( پچیس روپے ) (۱۰) میرزا خدا بخش صاحب اتالیق نواب صاحب مالیر کوٹلہ عر (میں روپے ) (11) اہلیہ میرزا صاحب موصوف صدر (پانچ روپے ) (۱۲) اہلیہ ہائے حکیم فضل دین صاحب بھیرہ ضلع شاہ پور صه - ( پچاس روپے ) (۱۳) شیخ رحمت اللہ صاح رحمت اللہ صاحب تا ب تاجر لاہور مار (ایک سو روپیه )