مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 190 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 190

مجموعه اشتہارات ۱۹۰ جلد دوم تمام مردے خدا میرے پیروں کے نیچے ہیں یعنی قبروں میں اور زندہ خدا میرے سر پر ہے۔ کوئی ہے۔ پھر میں کہتا ہوں کہ کوئی ہے کہ اس آزمائش میں میرے مقابل پر آوے۔ مرده پرست کبھی نہیں آئیں گے۔ مُردار کھائیں گے مگر سچائی کا پھل کبھی نہیں کھائیں گے۔ دیکھو زندہ مذہب میں یہ طاقت ہے کہ اس کے پابند آسمانی روح اپنے اندر رکھتے ہیں۔ مردوں کو جانے دو زندوں کے ساتھ ہو جاؤ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى اشتهر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی ۱۴ / جنوری ۱۸۹۷ء رسائل اربعه (۱) انجام آتھم (۲) خدا کا فیصلہ (۳) دعوت قوم (۴) مکتوب عربی بنام علماء معه ترجمه فارسی چھپ کر طیار ہے جو صاحب چاہیں قیمت روانہ کر کے یا بذریعہ ویلیو پی ایبل منگا سکتے ہیں۔ قیمت چار روپے آٹھ آنے) ہے۔ واقعی یہ رسائل خدا کے نشانوں میں سے ایک نشان اور شعائر اللہ ہیں اور در حقیقت ایک ربانی فیصلہ ہے۔ دیکھو اور ضرور دیکھو ۔۱۲ ( دوسرا اشتہار ایک ہزار روپیہ کے انعام کے ساتھ ) میرا یہ بھی دعوی ہے کہ یسوع کی پیشگوئیوں کی نسبت میری پیشگوئیاں اور میرے نشان زیادہ ثابت ہیں ۔ اگر کوئی پادری میری پیشگوئیوں اور میرے نشانوں کی نسبت یسوع کی پیشگوئیاں اور نشان ثبوت کے رو سے قوی تر دکھلا سکے تو میں اس کو ایک ہزار روپیہ نقد دوں گا۔ ( میرزاغلام احمد ) ۲۶۲۰ یہ اشتہار کے صفحوں پر ہے ) ( تبلیغ رسالت جلد ششم صفحه ۸ تا ۱۷)