مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 73 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 73

مجموعه اشتہارات ۷۳ جلد اول بمقتضائے! کرتے چلے جاتے ہیں لیکن دینی کاموں کے بارے میں جو اس حیات فانی کا مقصد اصلی ہیں لمبے لمبے تاملوں میں پڑ جاتے ہیں زبان سے تو کہتے ہیں جو ہم خدا اور آخرت پر ایمان رکھتے ہیں پر حقیقت میں اُن کو نہ خدا پر ایمان ہے نہ آخرت پر اگر ایک ساعت اپنے بذل اموال کی کیفیت پر نظر کریں جو خدا داد نعمتوں کو اپنے نفس امارہ کے فربہ کرنے کے لئے ایک برس میں کس قدر خرچ کر ڈالتے ہیں اور پھر سوچیں جو خلق اللہ کی بھلائی اور بہبودی کے لئے ساری عمر میں خالصاً للہ کتنے کام کئے ہیں تو اپنے خیانت پیشہ ہونے پر آپ ہی رودیں پر ان باتوں کو کون سوچے اور وہ پردے جو دل پر ہیں کیونکر دور ہوں وَ مَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍے انہیں لوگوں کی پست ہمتی اور دنیا پرستی پر خیال کر کے بعض ہمارے معزز دوستوں نے جو دین کی محبت میں مثل عاشق زار پائے جاتے ہیں ئے بشریت کے ہم پر یہ اعتراض کیا ہے کہ جس صورت میں لوگوں کا یہ حال ہے تو اتنی بڑی کتاب تالیف کرنا کہ جس کی چھپوائی پر ہزار ہا روپیہ خرچ آتا ہے بے موقع تھا سو ان کی خدمت والا میں یہ عرض ہے کہ اگر ہم ان صد ہا دقائق اور حقائق کونہ لکھتے کہ جو درحقیقت کتاب کے حجم بڑھ جانے کا موجب ہیں تو پھر خود کتاب کی تالیف ہی غیر مفید ہوتی رہا یہ فکر کہ اس قدر روپیہ کیونکر میسر آوے گا سو اس سے تو ہمارے دوست ہم کو مت ڈراویں اور یقین کر کے سمجھیں جو ہم کو اپنے خدائے قادر مطلق اور اپنے مولی کریم پر اس سے زیادہ تر بھروسا ہے کہ جو ممسک اور خسیس لوگوں کو اپنی دولت کے ان صندوقوں پر بھروسا ہوتا ہے کہ جن کی تالی ہر وقت اُن کی جیب میں رہتی ہے سو وہی قادر توانا اپنے دین اور اپنی وحدانیت اور اپنے بندہ کی حمایت کے لئے آپ مدد کرے گا ۔ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ پنا ہم آں توانائیست ہر آن ز بخل ناتوانانم مترساں اشتہار مندرجہ کتاب براہین احمدیہ حصہ دوم صفحه الف تاق ۱۸۸۰ء ۔ مطبوعہ سفیر ہند پریس امرتسر ) ا الرعد : ۳۴ ( براہین احمدیہ حصہ دوم روحانی خزائن جلد اصفحه ۵۹ تا ۷۰ ) البقرة : ١٠٧ ترجمہ۔ میری پناہ ہر آن وہ طاقتور ہستی ہے مجھے تو نا توانوں کے بخل سے مت ڈرا۔