مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 563 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 563

مجموعه اشتہارات ۵۶۳ جلد اول باطل ہیں اور تیری ہرگز یہ عادت نہیں کہ عذاب کے وعدوں اور میعادوں میں کسی کی تو بہ یا خائف اور ہراساں ہونے سے تاخیر کر دے۔ بلکہ ایسی پیشگوئی سراسر جھوٹ ہے یا شیطانی ہے اور ہرگز تیری طرف سے نہیں اور اسے قادر خدا اگر تو جانتا ہے کہ میں نے جھوٹ بولا ہے اور حق کے برخلاف کہا ہے تو مجھے ذلت اور دُکھ کے عذاب سے ہلاک کر اور جس کی میں نے تکذیب کی ہے اس کو میری ذلت اور میری تباہی اور میری موت دکھا دے اور اس دعا کے ساتھ ہر ایک دفعہ ہم آمین کہیں گے۔ اور تین مرتبہ دُعا ہو گی اور تین مرتبہ ہی آمین اور بعد اس کے بلا توقف اس قسم کھانے والے کو دو سو روپیہ نقد دیا جائے گا۔ اور ہم واپسی کی شرط نہیں کرتے۔ ہمارے لیے یہ کافی ہے کہ ان لوگوں میں سے کوئی سخت موذی عذاب الہی میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو اور لوگ عبرت پکڑیں اور راہ راست پر آویں اور شیاطین کے پنجہ سے مخلصی پاویں، لیکن اگر کوئی اب بھی باز نہ آوے اور بیجا تکذیب سے زبان بند نہ کرے تو وہ صریح ظالم اور خدا تعالیٰ کی کتاب سے منہ پھیرنے والا ہے پس حق کے طالبوں کو چاہیے کہ ایسے دروغگو اور مفسد کی کسی بات پر اعتماد نہ کریں کیونکہ اس نے سچائی کی طرف رخ نہیں کیا اور دانستہ جھوٹ کی پیروی کی۔ اس سے زیادہ ہم کیا لکھیں اور کیا کہیں اور کس طور سے ایسے دلوں کو سمجھاویں جو دانستہ حق سے منہ پھیر رہے ہیں۔ اگر ہمارے مخالفہ سچے ہیں تو اس طریق فیصلہ کو قبول کریں ورنہ جو لوگ صاف اور سچے فیصلہ سے انکار کریں اور تکذیب سے باز نہ آئیں تو ان پر نہ انسان بلکہ فرشتے لعنت کرتے ہیں۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى راقم غلام احمد از قادیان تعداد اشاعت ۵۰۰۰ L رستمبر ۱۸۹۴ ( مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر ) یہ اشتہار سائز کے ۸ صفحوں پر ہے ) A تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۱۱۱ تا ۱۲۲) لے نوٹ از ناشر - حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس اشتہار کی درست تاریخ ۶ راکتو بر ۱۸۹۴ ء بیان فرمائی ہے۔ (انوار الاسلام - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۰۲ حاشیه )