مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 35
مجموعه اشتہارات ۳۵ جلد اول وقت مستعد اور حاضر ہے ۔ وَ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَلَا فَخْرَ وَ السَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى اور اگر اس اشتہار کے بعد بھی کوئی شخص سچا طالب بن کر اپنی عقدہ کشائی نہ چاہے اور دلی صدق سے حاضر نہ ہو تو ہماری طرف سے اس پر اتمام حجت ہے جس کا خدا تعالیٰ کے روبرو اس کو جواب دینا پڑے گا۔ بالآخر اس اشتہار کو اس دعا پر ختم کیا جاتا ہے کہ اے خداوند کریم تمام قوموں کے مستعد دلوں کو ہدایت بخش که تا تیرے رسول مقبول افضل الرسل محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور تیرے کامل و مقدس کلام قرآن شریف پر ایمان لاویں اور اس کے حکموں پر چلیں تا ان تما پر چلیں تا ان تمام برکتوں اور سعادتوں اور حقیقی خوشحالیوں سے متمتع ہو جاویں کہ جو سچے مسلمان کو دونوں جہانوں میں ملتی ہیں اور اس جاودانی نجات اور حیات سے بہرہ ور ہوں کہ جو نہ صرف عقبی میں حاصل ہو سکتی ہے بلکہ سچے راستباز اسی دنیا میں اس کو پاتے ہیں۔ بالخصوص قوم انگریز جنہوں نے ابھی تک اس آفتاب صداقت سے کچھ روشنی حاصل نہیں کی اور جس کی شائستہ اور مہذب اور بارہم گورنمنٹ نے ہم کو اپنے احسانات اور دوستانہ معاونت سے ممنون کر کے اس بات کے لئے دلی جوش بخشا ہے کہ ہم اُن کے دنیا و دین کے لیے دلی جوش سے بہبودی و سلامتی چاہیں تا ان کے گورے و سپید منہ جس طرح دنیا میں خوبصورت ہیں آخرت میں بھی نورانی و منور ہوں۔ فَنَسْئَلُ اللهَ تَعَالَى خَيْرَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اللَّهُمَّ اهْدِهِمْ وَأَيَّدُهُمْ بِرُوحٍ مِنْكَ وَاجْعَل لَّهُمْ حَظًّا كَثِيرًا فِي دِينِكَ وَ أَجْذِبُهُمْ بِحَوْلِكَ وَ قُوَّتِكَ لِيُؤْمِنُوا بِكِتَابِكَ وَرَسُولِكَ وَيَدْخُلُوا فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ۔ امين ثُمَّ آمِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ المش خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مطبوعہ ریاض ھند پر لیس امرتسر تهر ( میں ہزار اشتہار چھاپے گئے ) سرمه چشم آریہ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۲۰،۳۱۹)