مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 515 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 515

مجموعه اشتہارات ۵۱۵ جلد اول ضرور تھا کہ وہ ایسا دعوی کرتے کیونکہ آج سے تیرہ سو برس پہلے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے جس کا ماحصل اور مدعا یہ ہے کہ اس مہدی موعود کے وقت جو آخری زمانہ میں آنے والا ہے مہدی کے گروہ اور عیسائیوں کا ایک مباحثہ واقعہ ہوگا اور آسمانی آواز یعنی آسمانی نشانوں اور علامتوں اور قرائن سے یہ ثابت ہوگا کہ الْحَقُّ مَعَ آلِ مُحَمَّدٍ یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لوگ جو آل کی طرح اور اس کے وارث ہیں حق پر ہیں اور شیطانی مکائد سے جا بجا یہ آواز آئے گی کہ الْحَقُّ مَعَ آلِ عیسی یعنی جو عیسی کے لوگ کہلاتے ہیں وہ حق پر ہیں مگر آخر خدا تعالیٰ کھول کر دکھلا دے گا کہ آل محمد ہی حق پر ہے اور دین اسلام ہی کی فتح ہے۔ سواے مخالف لو گو دانستہ اپنے تئیں ہلاک مت کر وحق اسلام کے ساتھ ہے اور ہو گا مبارک وہ دل جو باریک سمجھ رکھتے ہیں اور تعصب اور بخل کے گڑھے میں نہیں گرتے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتهر خاکسار غلام احمد از قادیان - گورداسپور مورخه ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء یه اشتها را نوار الاسلام طبع اوّل کے صفحہ ا تا صفحہ ۱ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱ تا ۱۳)