مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 492
مجموعه اشتہارات ۴۹۲ جلد اول کرانے کے لئے درخواست نہ بھیجی اور اب وہ وقت جاتا رہا ۔ ہاں انہوں نے نکتہ چینی کے لئے جو ہمیشہ نالائق اور حاسد طبع لوگوں کا شیوہ ہے بہت ہاتھ پیر مارے اور بعض خوش فہم آدمی چند سہو کا تب یا کوئی اتفاقی غلطی نکال کر انعام کے امیدوار ہوئے اور ذرہ آنکھ کھول کر یہ بھی نہ دیکھا کہ فی غلطی انعام دینے کے لئے یہ شرط ہے کہ ایسا شخص اول بالمقابل رسالہ لکھے ورنہ حاسد نکتہ چین جو اپنا ذاتی سرمایہ علمی کچھ بھی نہیں رکھتے دنیا میں ہزاروں بلکہ لاکھوں ہیں کس کس کو انعام دیا جائے ۔ چاہیے کہ اول مثلاً اس رسالہ ستر الخلافہ کے مقابل پر رسالہ لکھیں اور پھر اگر ان کا رسالہ غلطیوں سے خالی نکلا اور ہمارے رسالہ کا بلاغت فصاحت میں ہم پلہ ثابت ہوا تو ہم سے علاوہ انعام بالمقابل رسالہ کے فی غلطی دور و پیہ بھی لیں جس کے لئے ہم وعدہ کر چکے ہیں ورنہ یو نہی نکتہ چینی کرنا حیا سے بعید ہوگا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى خاکسار غلام احمد ( یہ اشتہار سر الخلافہ طبع اوّل کے ٹائیٹل پر اندرونی صفحہ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۱۶)