مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 29 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 29

مجموعه اشتہارات ۲۹ جلد اول رکھا گیا ہے۔ لیکن بوجہ ضخامت چھپنا اس کتاب کا خریداروں کی مدد پر موقوف ہے۔ لہذا یہ اشتہار بہت اطلاع جمله اخوان مومنین و برادران موحدین و طالبان راه حق و یقین شائع کیا جاتا ہے کہ بہ نیت معاونت اور نصرت دین متین کے اس کتاب کے چندہ میں بحسب توفیق شریک ہوں یا یوں مدد کریں که به نیت خریداری اس کتاب کے مبلغ پانچ روپیہ جو اصل قیمت اس کتاب کی قرار پائی ہے بطور پیشگی بھیج دیں تا سر ما یہ طبع اس کتاب کا اکٹھا ہو کر بہت جلد چھنی شروع ہو جائے ۔ اور جیسے جیسے چھپتی جائے گی بخدمت جملہ صاحبین جو بہ نیت خریداری چندہ عنایت فرمائیں گے مرسل ہوتی رہے گی، لیکن واضح رہے کہ جو صاحب بہ نیت خریداری چندہ عنایت فرمائیں وہ اپنی درخواست خریداری میں بقلم خوشخط اسم مبارک و مفصل پتہ و نشان مسکن وضلع وغیرہ کا کہ جس سے بلا ہرج اجزاء کتاب کے وقتا فوقتا ان کی خدمت گرامی میں پہنچتے رہیں ارقام فرماویں۔ المش تهر مرزا غلام احمد رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مکرر بڑی شکر گزاری سے لکھا جاتا ہے کہ حضرت مولوی چراغ علی خان صاحب معتمد مدار المهام دولت آصفیہ حیدر آباد دکن نے بغیر ملاحظہ کسی اشتہار کے خود بخود اپنے کرم ذاتی و ہمت اور حمایت و حمیت اسلامیہ سے بوجہ چندہ اس کتاب کے ایک نوٹ دس روپیہ کا بھیجا ہے۔ ( مطبوعہ سفیر ہند امرتسر ) ( تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۰۰۹)