مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 394
مجموعه اشتہارات ۳۹۴ جلد اول اردو لکھنے کا بھی مادہ نہیں اور یہ پیشگوئی اتفاقی نہیں بلکہ اس عاجز نے خاص اسی مطلب کیلئے دعا کی جس کا یہ جواب ملا۔ اور یہ پیشگوئی مسلمانوں کیلئے بھی نشان ہے۔ کاش وہ حقیقت کو سمجھتے اور ان کے دل نرم ہوتے ۔ اب میں اسی خدا عز و جل کے نام پرختم کرتا ہوں جس کے نام سے شروع کیا تھا۔ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفَى، أَفْضَلِ الرُّسُلِ وَ خَيْرُ الْوَرَى سَيِّدُنَا وَ سَيِّدُ كُلِّ مَا فِي الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره (۲۰) فروری ۱۸۹۳ء) یہ اشتہار آئینہ کمالات اسلام کے آخر میں بطور ضمیمہ شامل ہے اور علیحدہ بھی ۲۰×۲۶ کے سائز پر بشمول اشتہار نمبر ۹۹ شائع ہوا تھا ) (روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۹ تا ۶۵۱)