مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 387 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 387

مجموعه اشتہارات ۳۸۷ جلد اول اے مرد امان دین! کوشش کرو کہ یہ کوشش کا وقت ہے اپنے دلوں کو دین کی ہمدردی کیلئے جوش میں لاؤ کہ یہی جوش دکھانے کے دن ہیں ۔ اب تم خدا تعالیٰ کو کسی اور عمل سے ایسا راضی نہیں کر سکتے جیسا کہ دین کی ہمدردی سے۔ سو جا گو اور اٹھو اور ہوشیار ہو جاؤ!! اور دین کی ہمدردی کے لئے وہ قدم اٹھاؤ کہ فرشتے بھی آسمان پر جزاکم اللہ کہیں اس سے مت غمگین ہو کہ لوگ تمہیں کافر کہتے ہیں تم اپنا اسلام خدا تعالیٰ کو دکھلاؤ اور اتنے جھکو کہ بس فدا ہی ہو جاؤ۔ دوستان خود را نثار حضرت جاناں کنید دره یار و در رو آن یار جانی جان و دل قربان کنید آن دل خوش باش را اندر جهان جوید خوشی از پئے دین محمد کلبه احزان کنید از تعیش ہا برون آید اے مردانِ حق خویشتن را از پئے اسلام سرگردان کنید یہ اشتہار ضمیمہ آئینہ کمالات اسلام با راول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس قادیان کے صفحہ ۲۴ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۳۶) لے ترجمہ اشعار اے دوستو اپنے تئیں محبوب حقیقی پر قربان کر دو اور اس جانی دوست کی راہ میں جان و دل نثار کر دو۔ اس آرام پسند دل کو جو اس جہاں میں خوشیاں ڈھونڈتا ہے محمد کے دین کی خاطر بیت الحزن بنادو۔ اے مردانِ خدا عیش و عشرت کی زندگی چھوڑ دو اور اب اپنے آپ کو اسلام کی خاطر سرگرداں کرو۔