مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 15
مجموعه اشتہارات ۱۵ جلد اول اور اور دھندوں میں لگے ہوئے ہیں اور ایسی بحث اور اعتراض کا جواب نہیں دیتے جس نے سب آریہ سماج والوں کا دم بند کر رکھا ہے۔ اب اگر سوامی صاحب نے اس اعلان کا کوئی جواب مشتہر نہ کیا تو بس یہ سمجھو کہ سوامی صاحب صرف باتیں کر کے اپنے موافقین کے آنسو پونچھتے ہیں اور مکت یا بوں کی واپسی میں جو جو مفاسد ہیں مضمون مشمولہ متعلقہ اس اعلان میں درج ہیں۔ ناظرین پڑھیں اور انصاف فرماویں۔ المع مرزاغلام احمد رئیس قادیان - ۱۰رجون ۱۸۷۸ء ( منقول از رساله برادر ہند لا ہو ر بابت جولائی ۱۸۷۸ ء و حیات احمد جلد اول حصہ دوم صفحه ۱۸۵، ۶ ۱۸ اطبع دوم ۔ الحکم نمبر ۱۹ جلد ۹ صفحه ا کالم اول ۳۱ رمئی ۱۹۰۵ء و بد رسلسله جدید جلد اول نمبر ۱۰صفحه ۶ کالم ۲ مورخه ۱۸ جون ۱۹۰۸ء )