مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 321
مجموعه اشتہارات ۳۲۱ (۷۸) جلد اول ڈاکٹر جگن ناتھ صاحب ملازم ریاست جموں کو آسمانی نشانوں کی طرف دعوت میرے مخلص دوست اور لاہی رفیق اخویم حضرت مولوی حکیم نور دین صاحب فانی فی ابتغاء مرضات ربانی ملازم و معالج ریاست جموں نے ایک عنایت نامہ مورخہ ۷ رجا نامه مورخہ ۷ جنوری ۱۸۹۲ء ے چونکہ یہ اشتہار حضرت اقدس علیہ السلام نے جلی لکھا تھا اس لئے جلی نقل کیا گیا (مرتب) ے نوٹ ۔ حضرت مولوی صاحب کے محبت نامہ موصوفہ کے چند فقرہ لکھتا ہوں غور سے پڑھنا چاہیے تا معلوم ہو کہ کہاں تک رحمانی فضل سے ان کو انشراح صدر و صدق قدم و یقین کامل عطا کیا گیا ہے اور وہ فقرات یہ ہیں۔ عالی جناب مرزا جی مجھے اپنے قدموں میں جگہ دو۔ اللہ کی رضا مندی چاہتا ہوں اور جس طرح وہ راضی ہو سکے طیار ہوں اگر آپ کے مشن کو انسانی خون کی آبپاشی ضرور ہے تو یہ نابکار ( مگر محب انسان ) چاہتا ہے کہ اس کام میں کام آوے ۔ تَمَّ كَلَامُهُ جَزَاهُ اللهُ - حضرت مولوی صاحب جو انکسار اور ادب اور ایثار مال و عزت اور جان فشانی میں فانی ہیں وہ خود نہیں بولتے بلکہ ان کی روح بول رہی ہے۔ در حقیقت ہم اسی وقت سچے بندے ٹھہر سکتے ہیں کہ جو وہ خود انکی رو خداوند منعم نے ہمیں دیا ہم اس کو واپس دیں یا واپس دینے کیلئے تیار ہو جائیں۔ ہماری جان اس کی امانت ہے اور وہ فرماتا ہے کہ أَنْ تُؤَدُّوا الْمُنْتِ إِلَى أَهْلِهَا دو النساء : ۵۹ سرکہ نہ در پائے عزیزش رود بارگران ست کشیدن بدوش ترجمہ۔ وہ سر جو محبوب کے قدموں میں قربان نہ ہوا سے کندھوں پر اٹھائے رکھنا ایک بارگراں ہے۔ منه