مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 309
مجموعه اشتہارات ۳۰۹ جلد اول اور دور دست کے غائبین کو بھی ان پر رائے لگانے کا موقع مل سکتا ہے اور کسی کو یہ یارا نہیں ہوتا کہ خارج از بحث یا رطب و یابس کو زبان پر لا سکے۔ پبلک اس بات کوسن رکھے کہ ہم اس اشتہار کے بعد ۲ نومبر ۱۸۹۱ء کے ۱۲ بجے دن تک مولوی صاحب کے جواب اور شروع بحث کا انتظار کریں گے جس طرح دہلی میں مولوی سید نذیر حسین کو اشتہار کے ارا کتوبر ۱۸۹۱ء میں قسم دی گئی تھی ، وہی قسم آپ کو L بھی دی جاتی ہے۔ اُمید ہے کہ آپ بحث سے ہرگز احتراز نہ کریں گے۔ المش تهر خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی وارد حال شہر پٹیالہ مکان شیخ فضل کریم صاحب سرشتہ محکمہ اڈیشنل جج ۔ المرقوم ۳۱ اکتوبر ۱۸۹۱ء واضح ہو کہ میری کتاب ازالہ اوہام یہاں پٹیالہ میں میر ناصر نواب صاحب نقشہ نویس محکمہ نہر سر ہند سے مل سکتی ہے۔ ۲۲۱۸ ( یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے ) تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۵۵ تا ۵۸ ) لے یہ اشتہار جلد ہذا کے صفحہ ۲۸۳ پر ہے ۔ (مرتب)