مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 306
مجموعه اشتہارات ۳۰۶ جلد اول کے جوہر دکھائے جنہیں آخر اس عظیم الشان کتاب نے اپنی کمال قوت دلائل سے پست اور ذلیل کیا۔ وہ لوگ جن میں سچا تقومی اور خشية الله ہوتا ہے بے جانے بوجھے کسی بھاری بات کی نسبت اپنی زبان نہیں کھولا کرتے ۔ انہیں ہمیشہ اس بات کا دھڑکا لگا رہتا ہے کہ اس گوشت کے ٹکڑے ( زبان ) کی سب کارروائی کی سخت باز پرس ہوگی ۔ اے ناظرین! میں تمہیں ہمدردی اور خیر خواہی سے کہتا ہوں کہ ایک دفعہ تمام و کمال میری اس کتاب کو پڑھ جاؤ۔ یقین سمجھو کہ تمہیں اس میں نور ہدایت اور حق کا راستہ ملے گا۔ یہ کتاب قریب ساٹھ جزو کے بڑی صفائی سے طبع ہوئی ہے اور دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ جن کی قیمت فقط سے ( تین روپے) بلا محصول ڈاک ہے۔ یہ کتاب اس عاجز اور پنجاب پریس سیالکوٹ ۔ سے درخواست کرنے پر بصیغہ وی پی منگوائی جاسکتی ہے۔ اس وقت دہلی والوں کو اس کا لینا آسان ہے کیونکہ یہاں میرے پاس کسی قدر نسخے موجود ہیں ۔ ( یہ اشتہار ۳۳ کے ۶ صفحوں پر ہے ) A تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۳۹ تا ۵۵)