مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 304 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 304

مجموعه اشتہارات ۳۰۴ جلد اول ہم ہیں کہ ابھی سے آسمان سے فتح گڑھ کی چھت پر اترے ہیں۔ اگر چہ تم اپنے اس امن اور صحت اور جوانی اور غفلت کی حالت میں کب ڈرو گے، مگر پھر بھی کہتا ہوں کہ اس خدا سے ڈرو جو ایک دم میں خوشی کرنے والوں کو نمکین بنا سکتا ہے اور راحتوں کو رنجوں کے ساتھ بدل سکتا ہے۔ کیا انسان اس کے ہاتھ ا میں نہیں ؟ اے دہلی تجھ پر افسوس ! تو نے اپنا اچھا نمونہ نہیں دکھلایا۔ اے مسلمانوں کی ذریت ! یاد کرو کہ اسلام کیا تھے ہے؟ ڈرو کہ اللہ جل شانۂ بے نیاز ہے۔ یقیناً یا درکھو کہ جو اس کی طرف سے ٹھہر چکا ہے۔ وہ انسان کے منصوبوں سے باطل نہیں ہو سکتا۔ اے دہلی والو! تم اُس زمین میں رہتے ہو جس میں بہت سے راست باز سوئے ہیں ۔ شرم کرو کہ تمہارے اوپر خدا ہے، اور تمہارے نیچے راستباز ہیں۔ جو خاک میں ملے پڑے ہیں ۔ وَأَفَوِّضُ أَمْرِی إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ وَ السَّلَامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى النَّاصِحُ عَبْدُ اللَّهِ الصَّمَدُ غلام احمد قادیانی ۲۳ اکتوبر ۱۸۹۱ء از مقام دہلی بازار بیماراں ۔ کوٹھی نواب لوہارو ضروری اور مفید اعلان ( مطبوعه مطبع افتخار دہلی ) بیقرار اور منتظر شائقین کو جن کے متعاقب استفساری خطوط ہمار رط ہمارے پاس آتے تھے اطلاع دی جاتی ہے کہ ازالہ اوہام تمام و کمال مرتب ہو کر شائع ہو گیا ہے۔ اس میں رب جلیل کے القاء سے علاوہ ان قاطعہ دلائل اور ساطعہ حجج کے جو جناب مسیح علیہ السلام کی وفات کے ثبوت میں بڑے بسط سے لکھے گئے ہیں ۔ کلام الہی کے بہت سے دقیق مقامات کے معارف اور حقائق آمیز تفسیریں بھی ثبت کی گئی ہیں۔ مثلاً بہشت میں اللہ جَلَّ شَانۀ کے حساب و کتاب لینے کی حقیقت، معجزات مسیحیہ کی