مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page iii
عرض ناشر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیدنا حضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے مجموعہ اشتہارات کا کمپیوٹرائز ڈایڈیشن 3 جلدوں پر مشتمل پہلی بار قادیان سے شائع ہو رہا ہے۔ بز نظارت نشر و اشاعت قادیان سیدنا حضرت خلیفة ابح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے اسے شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے ہر لحاظ سے مبارک کرے اور اس کی تیاری کے سلسلہ میں کام کرنے والے جملہ معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہم سب کو سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات مبارکہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ناظر نشر و اشاعت قادیان