مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 252 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 252

مجموعه اشتہارات ۲۵۲ ۶۴ جلد اول نقل عبارت اقرارنامه میرزاغلام احمد صاحب قادیانی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي یہ خط جو جماعت مسلمانان لدھیانہ وغیرہ نے لکھا ہے۔ میں نے اوّل سے آخر تک پڑھا۔ مجھے ے حاشیہ۔ جس خط کا یہ ذکر ہے وہ اصل خط بھی ضمیمہ ریاض ہند مورخہ ۲۴ / اگست ۱۸۹۱ء سے ناظرین کے لیے یہاں درج کر دیا جاتا ہے۔ (مرتب) بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَ سَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى خط از طرف اهل اسلام لدهیانه (۱) خط بنام مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی (۲) و مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی (۳) و خواجه نظام الدین صاحب بریلوی (۴) و خواجہ غلام فرید چاچڑاں والہ (۵) و خواجہ الہ بخش صاحب تو نسوی سنگھڑی از طرف جماعت مسلمانان لودیا نہ وغیرہ۔ السلام عليكم و رحمة الله و بركاته ۔ ہم سب لوگ جن کے نام اس خط کے نیچے درج ہیں۔ آپ کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور ملک پنجاب مصنف کتاب براهین احمد یہ آج کل لودھیا نہ میں آئے ہوئے ہیں۔ اور بڑے زور شور سے اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ حضرت عیسی مسیح ابن مریم علی نَبِيِّنَا وَ عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ در حقیقت فوت ہو گئے ہیں اور دوسرے مردوں کی طرح جنود ارواح گزشتہ میں داخل ہیں ۔ پھر اس عالم میں کسی طرح سے نہ آئیں گے۔ اور اس زمانہ کے لیے جس مسیح کی روحانی طور پر آنے کی خبر قرآن شریف اور احادیث صحیحہ میں دی گئی ہے وہ مسیح موعود میں ہوں ۔ مرزا صاحب اور ان کی جماعت قرآن شریف کی آیتیں بکثرت پیش کرتے ہیں ۔ اور اقوال صحابہ اپنے تائید دعوی میں