مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 240
مجموعه اشتہارات ۲۴۰ ٦١ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حَامِدًا وَ مُصَلِّيًا اشتہار بمقابل پادری صاحبان ذلِكَ بِأَنَّ مِنْهُمْ قِسِيْسِيْنَ وَرُهْبَانًا وَأَنَّهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ! لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُوْنَ شَيْئًا وَهُمُ يُخْلَقُونَ - أَمْوَاتٌ غَيْرُ أَحْيَاء وَمَا يَشْعُرُونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ] خدا تعالیٰ ان آیات مندرجہ عنوان میں حضرت مسیح ابن مریم اور ان تمام انسانوں کو جو محض باطل اور ناحق کے طور پر معبود قرار دیئے گئے تھے، مار چکا۔ در حقیقت یہ ایک ہی دلیل مخلوق پرستوں کے ابطال کے لیے کروڑ دلیل سے بڑھ کر ہے کہ جن بزرگوں یا اور لوگوں کو وہ خدا بنائے بیٹھے ہیں وہ فوت ہو چکے ہیں اور اب وہ فوت شدہ ہیں زندہ نہیں ہیں۔ اگر وہ خدا ہوتے تو ان پر موت وارد نہ ہوتی۔ یقیناً سمجھنا چاہیے کہ وہ لوگ جو ایک عاجز انسان کو الهُ الْعَالَمِينَ قرار دیتے ہیں۔ وہ صرف ایک ہی ثبوت ہم سے مانگتے ہیں کہ ہم ان کے اس معبود کا مردہ ہونا اور اموات میں داخل ہونا ثابت کر دیں۔ کیونکہ کوئی دانا المائدة: ٨٣ محمد : ۲۰ النحل: ٢٢،٢١ ۲۲۲۱: