مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 140 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 140

مجموعه اشتہارات ۱۴۰ جلد اول سے صاف ظاہر ہوگا کہ وہ کسی حالت میں اس لعنت کے طوق کو اپنے گلے سے اتارنا نہیں چاہتا کہ جو خدائے تعالیٰ کی عدالت اور انصاف نے جھوٹوں اور بے ایمانوں اور بد زبانوں اور بخیلوں اور متعصبوں کی گردن کا ہار کر رکھا ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى بالآخر واضح رہے کہ اس اشتہار کے جواب میں ۲۰ ستمبر ۱۸۸۶ء سے تین ماہ تک کسی پنڈت یا پادری جواب دہندہ کا انتظار کیا جائے گا اور اگر اس عرصہ میں علماء آریہ وغیرہ خاموش رہے تو انہیں کی خاموشی ان پر حجت ہوگی ۔ المشتهر خاکسار غلام احمد مؤلف رساله سرمه چشم آریہ منقول از سرمه چشم آریہ بار اول ستمبر ۱۸۸۶ ء جو صفحہ ۲۶۰ کے آگے چسپاں ہے اور چار صفحہ کا اشتہار ہے صفحہ اتا صفحہ ۲۴ مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر (مرتب) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۱۱ تا ۳۱۴)