مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 104 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 104

مجموعه اشتہارات اولد جلد اول وقوع میں آئی کہ آپ نے اول لاہور میں پہنچ کر اس خاکسار کی طرف اس مضمون کا خط لکھا کہ میں آسمانی نشانوں کے دیکھنے کے لیے ایک سال تک قادیان میں ٹھہرنا منظور کرتا ہوں مگر اس شرط سے کہ پہلے چوبیس سو روپیہ نقد میرے لیے بنک سرکاری میں جمع کرایا جائے اور اب میں لاہور میں مقیم ہوں ۔ اور سات دن تک اس خط کے جواب کا انتظار کروں گا۔ پھر جب حسب تحریر آپ کے اندر میعاد سات دن کے وہ رو پیلا ہور میں آپ کی خدمت میں بھیجا تو آپ میعاد کے گزرنے سے پہلے ہی فرید کوٹ کی طرف تشریف لے گئے۔ تو اب وعدہ خلافی اور کنارہ کشی اور عہد شکنی اور روپوشی آپ سے ظہور میں آئی یا مجھ سے۔ اور جبکہ میں نے بجر دطلب کرنے آپ کے اس قدر رقم کثیر جو چوبیس سو روپیہ ہے۔ بنک سرکاری میں جمع کرانے کے لئے پیش کر دی تا بحالت مغلوب ہونے میرے کے وہ سب روپیہ آپ کو مل جائے ۔ تو کیا کوئی منصف آدمی گریز کا الزام مجھ کو دے سکتا ہے۔ لیکن آپ فرماویں کہ آپ کے پاس اس بات کا کیا جواب ہے کہ جس حالت میں آپ کو رجسٹری شدہ خط بھیجا گیا تھا اور لکھا گیا تھا کہ اگر آپ ایک سال تک قادیان میں ٹھہریں تو ضرور خداوند کریم اثبات حقیت اسلام میں کوئی آسمانی نشان آپ کو دکھائے گا اور اگر اس عرصہ تک کوئی نشان ظاہر نہ ہو تو چوبیس سو روپیہ نقد بطور جرمانہ یا ہرجانہ آپ کو دیا جائے گا۔ اور اگر عرصہ مذکورہ میں کوئی نشان دیکھ لیں تو اسی جگہ قادیان میں مسلمان ہو جائیں۔ چنانچہ ہم نے آپ کی تسلی کے لیے چوبیس سو روپیہ نقد بھیج دیا۔ اور جو ہم پر فرض تھا اس کو پورا کر دکھایا تو آپ نے ہماری اس حجت کے اُٹھانے کے لیے جو آپ پر وارد ہو چکی تھی کیا کوشش کی؟ اگر ہم آپ کے خیال میں جھوٹے تھے۔ تو کیوں آپ نے ہمارے مقابلہ سے منہ پھیر لیا ؟ آپ پر واجب تھا کہ قادیان میں ایک سال تک رہ کر اس خاکسار کا جھوٹ ثابت کرتے کیونکہ اس میں آپ کا کچھ خرچ نہ تھا۔ آپ کو چومیں سور و پیہ نقد ملتا تھا ، مگر آپ نے اس طرف تو رُخ بھی نہ کیا۔ اور یوں ہی لاف و گزاف کے طور پر اپنے اشتہار میں لکھ دیا کہ جو آسمانی نشانوں کا دعویٰ ہے یہ بے اصل محض ہے۔ لے نوٹ ۔ منشی صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ ( آپ حسب وعدہ اشتہار مشتہرہ بحساب دوسور و پیہ ماہوار ۔ چوبیس سور و پیہ بابت ایک سال بنک سرکار میں داخل کر دیں ) سوناظرین پر واضح ہو کہ اشتہار مشتہرہ الخ