مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 99
مجموعه اشتہارات ۹۹ جلد اول ان پر فضل کرے۔ بعض صاحبوں نے اس کتاب کو محض خرید و فروخت کا ایک معاملہ سمجھا ہے اور بعض کے سینوں کو خدا نے کھول دیا اور صدق اور ارادت کو ان کے دلوں میں قائم کر دیا ہے لیکن مؤخر الذکر ہنوز وہی لوگ ہیں کہ جو استطاعت مالی بہت کم رکھتے ہیں اور سنت اللہ اپنے پاک نبیوں سے بھی یہی رہی ہے کہ اول اول ضعفاء اور مساکین ہی رجوع کرتے رہے ہیں اگر حضرت احدیت کا ارادہ ہے تو کسی ذی مقدرت کے دل کو بھی اس کام کے انجام دینے کے لئے کھول دے گا۔ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - (اشتہار ٹائیٹل پیچ صفحه آخری براہین احمدیہ حصہ چہارم ۱۸۸۴ء ۔ مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرت سر ) (روحانی خزائن جلد ا صفحه ۶۷۳)