مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 97
مجموعه اشتہارات ۹۷ جلد اول اخباروں میں بھی شائع ہو گیا ہے۔ صاحب موصوف لکھتے ہیں کہ افسوس ہے کہ مسلمان لوگ عیسائی نہیں ہوتے اور وجہ یہ ہے کہ ان کا مذہب ان ناممکن باتوں سے لبریز نہیں ہے جن میں ہندو مذہب ڈوبا ہوا ہے۔ ہندو مذہب اور بدھ مذہب کے قائل کرنے کے لئے ممکن ہے کہ ہنسی ہنسی میں عام دلائل سے قائل کر کے ان کو مذہب سے گرایا جائے لیکن اسلامی مذہب عقل کا مقابلہ بخوبی کرتا ہے اور دلائل سے نہیں ٹوٹ سکتا ہے۔ عیسائی لوگ آسانی سے دوسرے مذہبوں کے ناممکنات ظاہر کر کے ان کے پیرؤں کو مذہب سے ہٹا سکتے ہیں مگر محمد یوں کے ساتھ ایسا کرنا ان کے لئے ٹیڑھی لکیر ہے۔ سو یہ یک رنگی مسلمان امیروں میں نہیں پائی جاتی چہ جائیکہ وہ اس مضمون پر غور کریں ۔ خاکسار غلام احمد (اشتہار مندرجہ براہین احمدیہ حصہ چہارم ۱۸۸۴ ء از صفحه الف تا د مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرت سر ) (روحانی خزائن جلد اصفحه ۳۱۵ تا ۳۲۲)