مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 80
مجموعه اشتہارات ۸۰ جلد اول صداقت رکھی ہے جس کا مقابلہ کسی زمانہ میں کسی غیر قوم سے کبھی نہیں ہو سکا اور نہ اب ہو سکتا ہے۔ ہے؟ اور اس امر کو مدلل طور پر بیان کر کے تمام مخالفین پر اتمام حجت کیا گیا ہے اور ہر یک طالب حق کے لئے ثبوت کامل پانے کا دروازہ کھول دیا گیا ہے تا حق کے طالب اپنے مطلب اور مراد کو پہنچ جاویں اور تا تمام مخالف سچائی کے کامل نوروں کو دیکھ کر شرمندہ اور لاجواب ہوں اور تا وہ لوگ بھی نادم اور منفعل ہوں جنہوں نے یورپ کی جھوٹی روشنی کو اپنادیوتا بنا رکھا ہے اور آسمانی برکتوں کے قائلوں کو جاہل اور وحشی اور نا تربیت یافتہ سمجھتے ہیں اور سماوی نشانوں کے ماننے والوں کا نام احمق اور سادہ لوح اور نادان رکھتے ہیں۔ جن کا یہ گمان ہے کہ یورپ کے علم کی نئی روشنی اسلام کی روحانی برکتوں کو مٹا دے گی اور مخلوق کا مکر خالق کے نوروں پر غالب آجائے گا۔ سواب ہر ایک منصف دیکھے گا کہ کون غالب آیا اور کون لا جواب اور عاجز رہا۔ اور کون صادق اور دانشمند ہے اور کون کا ذب اور نادان ! وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ وَ عَلَيْهِ التَّكْلَانُ خاکسار غلام احمد علی اللہ عنہ۔ ( منقول از براہین احمدیہ حصہ سوم با راول صفحہ ۳۰۲ ملحقہ ٹائیٹل پیج ۔ مطبوعہ سفیر ہند پریس ۱۸۸۲ء) (روحانی خزائن جلد ا صفحه ۳۱۲۳۱۱)