ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 4 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 4

<mark>اس</mark> کا بھی <mark>جو</mark>اب نہ دیا۔جب مسلمان ایسے ہوگئے تو پھر تم نے سنا یا پڑھا ہوگا کہ چنگیز خاں نے کیا کیا۔خوارزم وہاں سے بھاگ کر سندھ آیا اور پھر ایران بھاگا۔خدا کی بات سچی ہوگئی  ۔میری نصیحت کو یاد رکھو سکھ پاؤ گے کہ کسی ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم کا بھی تعلق ہو اور تمہیں کوئی دکھ پہنچے تو اپنی تبدیلی کرو اور <mark>اس</mark>تغفار کرو۔جب تک تم اپنی حالت نہیں بدلو گے سکھ نہیں ملے گا۔(الرعد:۱۲) مجلس انصاراللہ میں شمولیت حضرت صاحبزادہ صاحب نے حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی اجازت اور ایک رؤیا صالحہ کی بنا پر انصاراللہ نام ایک مجلس قائم کی ہے جس کے لیے حضرت خلیفۃ المسیح نے فرمایا تھا کہ ’’میں آپ کے انصاراللہ میں داخل ہوتا ہوں۔‘‘ حضرت خلیفۃ المسیح سپارش کرتے ہیں میرے مکرم دوست منشی حسین بخش صاحب اپیل نویس سیکرٹری انجمن <mark>اس</mark>لامیہ بٹالہ ایک مستعد کام کرنے والے اور <mark>اس</mark>لام کے لیے غیرت رکھنے والے بزرگ ہیں۔انہوں نے ’’ثبوت واجب الو<mark>جو</mark>د‘‘ اور ’’تدبیر‘‘ کے علاوہ ایک کتاب بھارت برکش نام نخل <mark>اس</mark>لام کے <mark>جو</mark>اب میں شائع کی ہے۔<mark>اس</mark> کتاب پر میں اپنی رائے ظاہر کرچکا ہوں۔حضرت خلیفۃ المسیح مدظلہ العالی نے کتاب کے متعلق <mark>جو</mark> رائے دی ہے وہ درج ذیل ہے۔’’رائے حضرت خلیفۃ المسیح مَدَّ ظِلُّہُ الْعَالِیْ‘‘ منشی حسین بخش صاحب سیکرٹری انجمن <mark>اس</mark>لامیہ بٹالہ باو<mark>جو</mark>د اپنے دوسرے مشاغل کے مذہبی اور <mark>اس</mark>لامی خدمت کی طرف بھی متوجہ رہتے ہیں <mark>جو</mark> قابل شکرگزاری ہے۔انہوں نے بھارت برکش نام ایک نیا رسالہ ان اعتراضات کے <mark>جو</mark>اب میں لکھا ہے <mark>جو</mark> نخل <mark>اس</mark>لام نامی کتاب میں ایک نوآریہ نے <mark>اس</mark>لام پاک پر کئے تھے۔منشی صاحب کی یہ <mark>اس</mark>لامی خدمت بہت قابل قدر ہے۔پڑھے لکھے مسلمانوں کو چاہئے کہ ایسی کتابوں کی قدر کریں اور ان کے مطالعہ سے واقفیت بڑھائیں۔ایسی کتابوں کی اشاعت