ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 264 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 264

۵۔لڑکا مدرسہ میں ایک لڑکا ساڑھے چار سال کا ہے کیا <mark>اس</mark> کو داخل مدرسہ کیا جاوے؟ فرمایا۔میں <mark>اس</mark> امر کا مخالف ہوں کہ چھوٹی عمر میں بچوں کو داخل مدرسہ کیا جائے۔<mark>اس</mark> سے قویٰ پر بہت برا اثر پڑتا ہے۔(البدر جلد ۱۲ نمبر۲۵ مورخہ ۱۹؍دسمبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۳) امداد مجروحین تُرک کسی پاگل نے یہ غلط مشہور کیا ہے کہ تُرک مجروحین کے و<mark>اس</mark>طے حضرت خلیفۃ المسیح نے مخالفت کی ہے۔حضرت نے بالکل منع نہیں کیا۔نہ کسی احمدی اخبار نے ایسا لکھا ہے۔ہاں حضرت نے یہ فرمایا ہے کہ <mark>اس</mark> امر کی پوری تشفی کر لینی ہے کہ جن غریبوں کے و<mark>اس</mark>طے روپیہ لیا جاتا ہے ان کو فی الواقع پہنچتا بھی ہے یا نہیں۔کیونکہ ترکی حکام کی <mark>جو</mark> حالت ہے وہ ظاہر ہے۔جماعت احمدیہ کے بہت سے افراد نے اپنی وسعت اور گنجائش کے مطابق <mark>اس</mark> میں چندہ دیاہے۔(البدر جلد ۱۲ نمبر۲۶ مورخہ ۲۶ ؍دسمبر ۱۹۱۲ء صفحہ ۲)