ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 217 of 569

ارشادات نور (جلد سوم۔ بعد از خلافت) — Page 217

تم بت پرست ہندوؤں کے بنائے ہوئے پکوڑے اور لچیاں کھا لیتی ہو۔میں نے تو اہل کتاب کا کھانا کھایا ہے <mark>جو</mark> قرآن شریف سے جائز ہے۔۱۵؎ ۱۶؍ نومبر ۱۹۱۲ء ایک نو مبائع طالب علم کو نصائح ایک طالب علم نے <mark>جو</mark> اپنے بزرگوں کے تقاضے کے سبب سے سکول چھوڑنے کو طیار تھا حضور امیرالمومنین کے ہاں حسب ذیل عریضہ پیش کیا۔حضور نے وہ <mark>جو</mark>اب <mark>جو</mark> <mark>اس</mark> کے خط کے بعد درج کیا جاتا ہے <mark>اس</mark>ی کے خط پر تحریر فرما دیا اور پھر <mark>اس</mark> کو رخصت کردیا۔بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہٗ ونصلّی علٰی رسولہ الکریم جناب امیرالمومنین سلّمکم اللّٰہ تعالٰی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مودبانہ التم<mark>اس</mark> ہے کہ میں ایک سال سے <mark>اس</mark> سکول میںتعلیم حاصل کرتا ہوںاور <mark>اس</mark> عرصہ میں میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ کے ہاتھ پر بیعت کر لی ہے۔<mark>اس</mark> پر میرے گھر والے اور تمام رشتہ دار ناراض ہیں اور قریباً ایک ماہ سے مجھ کو بلاتے ہیں۔اب میں اپنے بھائی کے پ<mark>اس</mark> جس نے مجھے بڑی محبت سے بلایا ہے جاتا ہوں اور آگے حضور کا حکم چاہتا ہوں اور میں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے حکم پر چلوں گا۔والسلام