ارشادات نور (جلد اوّل۔ قبل از خلافت) — Page 2
کام کیا کرتی ہے۔ہمیں اس بات کے بیان کرنے سے مورد عتاب نہ ٹھہراویں درحقیقت ہم <mark>دیکھ</mark>تے ہیں کہ اسلام کا یہی حال ہو رہا ہے بہت سے نئے اعتراض ایسے پیدا ہوئے ہیں کہ ہمارے علماء اور فقرا کو اُن کے و<mark>جو</mark>د کی خبربھی نہیں چہ جائیکہ اُن کا <mark>جو</mark>اب دیں ہاں ایسے خوارق کا حوالہ دیا جاتا ہے <mark>جو</mark>ا ب مخالفوں کو محض بطور قصہ کے دکھائی دیتے ہیں اس سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے سو اُن سے کچھ بھی فائدہ مترتب نہیں ہوتا بلکہ اور ہنسی ہوتی ہے۔وہ لوگ تو تازہ بتازہ معجزہ مانگتے ہیں ہاں یہ سچ ہے کہ قرآن شریف معجزہ ہے اور ہم مانتے ہیں کہ یہ بڑا معجزہ ہے اور یہی کافی ہے مگر کون ہے کہ اس کے و<mark>جو</mark>ہ اعجاز کو مخالفوں کے سامنے ثابت کر کے دکھلاوے۔اس کی خارق عادت کمالات منکروں کے سامنے کہہ دیوے۔اس کی چمکتی ہوئی روشنی سے آنکھوں کو خیرہ کر ے۔اس کے بیمثال حقائق و معارف <mark>جو</mark> چمکتے ہوئے <mark>جو</mark>اہرات کی طرح ہیں خوبصورت رسالوں کی طشتریوں میں پیش کرے۔شاید آپ لوگ نہایت سادگی سے یہ کہیں گے کہ قرآن کے معجزات پیش کرنے کی کچھ بھی <mark>ضرورت</mark> نہیں ہمارے <mark>لئے</mark> یہ کافی ہے کہ ہم اپنے مریدوں کو توجہ دیتے ہیں ان کے قلب جاری <mark>کرتے</mark> ہیں ان کے دلوں میں ذوق شوق پیدا کر دیتے ہیں مگر <mark>صاحب</mark>و ہمیں اس وقت اس سچی بات کے کہنے سے معذور سمجھیں کہ یہ اعمال آپ کے اسلام کے <mark>لئے</mark> کچھ بھی مدد نہیں دے <mark>سکتے</mark> ہندو بھی اپنے طریق پر یہ سب باتیں <mark>کرتے</mark> ہیں اور ان کو بھی ذوق شوق ح<mark>اصل</mark> ہو جاتا ہے قلب جاری ہوتے بھی ہم نے <mark>دیکھ</mark>تے ہیں۔توجہ بھی آپ جیسی بلکہ بعض آپ سے بڑھ کر <mark>کرتے</mark> ہیں ان باتوں میں یورپ کے بعض عیسائیوں کو تووہ کمال ہے کہ اگر اُس کی آپ کو اطلاع ہو تو آپ بہت ہی نادم ہوں بڑی مشکل یہ ہے کہ آپ کو زمانہ کی خبر نہیں۔<mark>صاحب</mark>و! قصور معاف زمانہ بہت بدل گیا اور یہ نہایت قوی بات ہے کہ پہلے ہی قرآن نے ہی اسلام کی طرف لوگوں کو کھینچا تھا اور اب بھی قرآن ہی کھینچے گا مگر ہمیں ایسے لبوں کی حاجت ہے جن سے قرآن کے انوار قرآن کے خوارق قرآن کے معارف نکلیں تیرہویں صدی کے دکھ محض اس سہارے سے ہم نے برداشت کئے کہ چودھویں صدی کے سر پر ان دکھوں کا علاج پیدا ہو جائے گا مگر اب چودھویں صدی میں سے بھی